ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر ! ہندوستان میں نہیں کھیلا جائے گا کوئی کرکٹ میچ ، بی سی سی آئی نے کیا اہم فیصلہ

ہفتہ کو بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان میں ہونے والے سبھی گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹوں کو ملتوی کردیا جائے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اسی ماہ ہونے والے کئی اہم گھریلو ٹورنامنٹس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردئے گئے ہیں ۔

  • Share this:
بڑی خبر ! ہندوستان میں نہیں کھیلا جائے گا کوئی کرکٹ میچ ، بی سی سی آئی نے کیا اہم فیصلہ
بڑی خبر ! ہندوستان میں نہیں کھیلا جائے گا کوئی کرکٹ میچ ، بی سی سی آئی نے کیا اہم فیصلہ

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز رد ہوگئی ہے ۔ انڈین پریمیئر لیگ کے 13 ویں سیزن پر بھی خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔ اب بی سی سی آئی نے ایک اور بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ ہفتہ کو بی سی سی آئی نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان میں ہونے والے سبھی گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹوں کو ملتوی کردیا جائے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اسی ماہ ہونے والے کئی اہم گھریلو ٹورنامنٹس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردئے گئے ہیں ۔


بی سی سی آئی نے کووڈ 19 کی وجہ سے شیش بھارت اور رنجی چمپئن سوراشٹر کے درمیان ہونے والے ایرانی ٹرافی سمیت اپنے سبھی گھریلو ٹورنامنٹس کو ملتوی کردیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کے دستخط والے بیان میں بورڈ نے کہا ہے کہ جن ٹورنامنٹوں کو ملتوی کیا گیا ہے ان میں ایرانی کپ ، وجے ٹرافی ، سینئر خواتین ون ڈے ناک آوٹ اور سینئر خواتین ون ڈے چیلنجر شامل ہیں ۔


جن جونیئر خواتین ٹورنامنٹوں کو تاحکم ثانی ملتوی کیا گیا ہے ، ان میں انڈر 19 ون ڈے ناک آوٹ ، انڈر 19 ٹی 20 لیگ ، سپر لیگ اور ناک آوٹ ، انڈر 19 ٹی 20 چیلنجر ٹرافی ، انڈر 23 ناک آوٹ اور انڈر 23 ون ڈے چینلجر شامل ہیں ۔


خیال رہے کہ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن بھی 15 اپریل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ یہی نہیں ٹورنامنٹ کے رد ہونے کے آثار بھی نظر آرہے ہیں ۔ ہفتہ کو ہوئی آئی پی ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ میں تو کچھ ایسے ہی اشارے ملے ۔ کنگس الیون پنجاب کے شریک مالک نیس واڈیا نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ آئی پی ایل کا انعقاد کب ہوگا ۔
First published: Mar 14, 2020 11:12 PM IST