اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 WC 2022: وراٹ کوہلی کو میلبورن میں پاکستانی فینس نے دیا بڑا چیلنج، سابق لیجنڈ کو بھی گھیرا

    T20 WC 2022: وراٹ کوہلی کو میلبورن میں پاکستانی فینس نے دیا بڑا چیلنج، سابق لیجنڈ کو بھی گھیرا (AP)

    T20 WC 2022: وراٹ کوہلی کو میلبورن میں پاکستانی فینس نے دیا بڑا چیلنج، سابق لیجنڈ کو بھی گھیرا (AP)

    T20 WC 2022: پاکستانی فینس نے وراٹ کوہلی کی بلے بازی کو دیکھ کر شور مچانا شروع کردیا ۔ وہاں سے آوازیں آرہی تھیں، 'او وراٹ، او وراٹ، بابر اعظم کی طرح اسٹریٹ ڈرائیو مار کر دکھاؤ'۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان آمنے سامنے ہیں۔ سبھی فینس کا انتظار ختم ہوچکا ہے ۔ تاہم میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کے سبھی کھلاڑی جمعہ سے پریکٹس کر رہے تھے۔ لیکن ہندوستانی فینس کو اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کا انتظار تھا ۔ جمعہ کو جب وراٹ کوہلی نے پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی تو میدان میں موجود فینس مایوس ہوکر گھر واپس چلے گئے۔

      حالانکہ کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ سے ایک دن پہلے ہفتہ کو نیٹس میں پریکٹس کیلئے بلے کو اٹھایا۔ اس دوران 1000 فینس کے چہروں پر خوشی کی چمک دکھادی دی ۔ رن مشین کے گراؤنڈ میں آتے ہی فینس خوشی سے اچھل پڑے اور زوردار نعرے لگا کر کوہلی کا استقبال کیا۔ وراٹ نے نیٹس میں بلے بازی شروع کی، لیکن وہاں کچھ پاکستانی فینس بھی موجود تھے۔ انہوں نے وراٹ کا مذاق اڑانا شروع کر دیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے ٹاس جیت کر میچ کرلیا اپنے قبضہ میں! میلبورن میں ایسا ہے ریکارڈ


      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کو لے کر آسٹریلیا کے لیجنڈ کرکٹر نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات


      پاکستانی فینس نے وراٹ کوہلی کی بلے بازی کو دیکھ کر شور مچانا شروع کردیا ۔ وہاں سے آوازیں آرہی تھیں، 'او وراٹ، او وراٹ، بابر اعظم کی طرح اسٹریٹ ڈرائیو مار کر دکھاؤ'۔ اس کے علاوہ کچھ پاکستانی فینس نے ایک منی اسپیکر لے کر اپنے ملک کے ایک بینڈ کا حب الوطنی کا گانا 'دل دل پاکستان' شروع کردیا۔

      وہیں سابق ہندوستان کپتان کے سری کانت کو کچھ لوگوں نے گھیر لیا، جس میں سے کچھ فینس ان کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش کر رہے تھے۔ سری کانت تمل کمنٹری ٹیم کے ساتھ یہاں پہنچے ہیں۔ بھیڑ میں پھنسے ہوئے سری کانت نے فینس سے کہا کہ انہیں شو ریکارڈ کرنے جانا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: