ہوم » نیوز » اسپورٹس

بین اسٹوکس نےایک رن پر لئےتین وکٹ، انگلینڈ نے62 سال بعد چکھا جیت کا مزہ

نیوزی لینڈ کے میدان پرانگلینڈ نے1957 کے بعد پہلی بارجنوبی افریقہ کوشکست دی ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلا ٹسٹ 107 رن سےجیتا تھا۔ بین اسٹوکس کوان کےآل راؤنڈ کھیل کےلئے 'مین آف دی میچ'منتخب کیاگیا۔ انہوں نےاس ٹسٹ میں119رن بنائے، تین وکٹ لئے، 32 اوورڈالے اور6 کیچ پکڑے۔

  • Share this:
بین اسٹوکس نےایک رن پر لئےتین وکٹ، انگلینڈ نے62 سال بعد چکھا جیت کا مزہ
بین اسٹوکس وکٹ کا جشن مناتے ہوئے۔ تصویر: اے پی

کیپ ٹاؤن: انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کوکیپ ٹاؤن میں کھیلےگئےدوسرے ٹسٹ میچ میں 189 رن سےشکست دے کر4 میچوں کی سیریزمیں 1-1 سے برابری کرلی۔ جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نےہارٹالنےکےلئےپورا زورلگایا، لیکن بین اسٹوکس نےآخری گھنٹےمیں تین وکٹ نکال کرانگلینڈ کوجیت دلا دی۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے سامنے 438 رن کا ہدف رکھا تھا۔ اگرجنوبی افریقہ اسےحاصل کرلیتا ہےتویہ عالمی ریکارڈ ہوتا۔ نیوزی لینڈ کے میدان پرانگلینڈ نے1957 کے بعد پہلی بارجنوبی افریقہ کوشکست دی ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلا ٹسٹ 107 رن سےجیتا تھا۔ بین اسٹوکس کوان کےآل راؤنڈ کھیل کےلئے'مین آف دی میچ' منتخب کیا گیا۔ انہوں نےاس ٹسٹ میں 119 رن بنائے، تین وکٹ لئے، 32 اوورڈالےاور6 کیچ پکڑے۔


جنوبی افریقہ نےپانچویں اورآخری دن لنچ تک چاروکٹ پر170 رن بنائےتھےاوراسے جیت کےلئےابھی 268 رن کی درکارتھی۔ اسپنر ڈام بیس نے لنچ سے 30 منٹ پہلے جنوبی افریقہ کےکپتان فاف ڈوپلیسی کا اہم وکٹ لیا۔ انہوں نے سوئپ کرنےکی کوشش میں اسکوائرلیگ پر کھڑے جوڈینلی کوآسان کیچ تھمایا۔ ڈوپلیسی نے 19 رن بنائے۔


بین اسٹوکس انگلینڈ کے لئے غضب کا کھیل دکھا رہے ہیں۔ تصویر: اے پی


جنوبی افریقہ نے صبح دو وکٹ پر 126 رن سے کھیلنا شروع کیا۔ تیزگیند بازجیمس اینڈرسن نے نائٹ واچ مین کیشو مہاراج (5) کو شروع میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا تھا، لیکن وہ ڈوپلیسی تھے، جن کا وکٹ انگلینڈ کے لئے زیادہ اہم تھا۔ کپتان ڈوپلیسی کے جانےکےکچھ دیربعد پیٹر ملان کو سیم کرن نے سلپ میں بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ملان نے پہلے نصف سنچری کےدوران غضب کا جذبہ دکھایا اورانگلینڈ کےگیند بازوں کا بخوبی سامنا کیا۔ انہوں  نے288 گیندوں کا سامنا کیا اور84 رن بنائے، جس میں صرف تین چوکےشامل تھے۔ وہ گھنٹےتک کریزپررہے۔
First published: Jan 07, 2020 09:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading