پاکستان کو کلین سویپ کرکے بین اسٹوکس نے رقم کی تاریخ، کوہلی کے ساتھ خاص کلب میں ہوئے شامل
پاکستان کو کلین سویپ کرکے بین اسٹوکس نے رقم کی تاریخ، کوہلی کے ساتھ خاص کلب میں ہوئے شامل (AFP)
بین اسٹوکس نے پچھلے دس ٹیسٹ میں سے نو میں جیت حاصل کی ہے اور 2022 میں نو ٹیسٹ میں جیت درج کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے شاندار ریکارڈ کی برابری کرلی ہے ۔
نئی دہلی : اسٹار آل راونڈر بین اسٹوکس کی کپتانی میں انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مین ان گرین پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے گھر پر تین صفر سے کلین سویپ کردیا ۔ پہلے ٹیسٹ میں 74 اور دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 26 رنز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس چھوٹے فرق سے قریبی جیت حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے مات دی ۔ یہ انگلینڈ کے لئے ایک خاص کامیابی تھی ۔ اس جیت کے ساتھ کپتان بین اسٹوکس نے ہندوستان کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کی برابری کرلی ہے ۔
بین اسٹوکس نے پچھلے دس ٹیسٹ میں سے نو میں جیت حاصل کی ہے اور 2022 میں نو ٹیسٹ میں جیت درج کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے شاندار ریکارڈ کی برابری کرلی ہے ۔ اسٹار آل روانڈر بین اسٹوکس ایک کیلینڈر سال میں نو ٹیسٹ میچوں میں جیت حاصل کرنے والے ساتویں کپتان بنے جبکہ وراٹ کوہلی نے 2016 میں نو میچ جیتے تھے ۔ ان دونوں کے علاوہ سابق کپتان گریم استھ (جنوبی افریقہ) رکی پونٹنگ اور اسٹیو وا ( آسٹریلیا) ، مائیکل وان (انگلینڈ) اور کلائیو لایڈ (ویسٹ انڈیز) نے بھی ایک کیلینڈر سال میں نو ٹیسٹ میچوں میں جیت حاصل کی تھی ۔ اسٹوکس نے کپتان کے طور پر اپنی پہلی سیریز میں 2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فاتح نیوزی لینڈ کو تین صفر سے ہرایا تھا ۔ پھر ایبجسٹن میں انہوں نے ہندوستان کے خلاف ری شیڈیولڈ ٹیسٹ جیتا ۔ پہلے چار ٹیسٹ جیتنے کے بعد انہیں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف شروعاتی مقابلوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔
حالانکہ انہوں نے جلد ہی واپسی کی اور اگلے دو میچوں میں جیت حاصل کی ۔ انگلینڈ کے باہر اسٹوکس نے اپنا پہلا ٹیسٹ پاکستان میں کھیلا ، جہاں انہوں نے پاکستان کی ٹیم کو کلین سویپ کیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔