உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انگلینڈ کے اسٹار آل راونڈر بین اسٹوکس نے ونڈے کرکٹ کو کہہ دیا الوداع! جانیں 31 سال کی عمر میں کیوں لیا فیصلہ

    انگلینڈ کے اسٹار آل راونڈر بین اسٹوکس نے ونڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اسٹوکس اپنا آخری ونڈے مقابلہ منگل (19جولائی) کو کھیلیں گے۔ اسٹوکس موجودہ وقت میں انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔ وہ ٹی20 اور ٹسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: انگلینڈ کے اسٹار آل راونڈر بین اسٹوکس نے ونڈے کرکٹ کے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ بین اسٹوکس موجودہ وقت میں انگلینڈ کے ٹسٹ ٹیم کے کپتان ہے۔ وہ ٹی20 اور ٹسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ بین اسٹوکس اپنا آخری مقابلہ منگل (19 جولائی) کو اپنے گھریلو میدان ڈرہم میں کھیلیں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم یہ مقابلہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ اسٹوکس نے انگلینڈ کی طرف سے 104 ونڈے میچوں میں حصہ لیا ہے۔ وہ سال 2019 کے ونڈے عالمی کپ  فائنل میں ‘مین آف دی میچ‘ بھی منتخب کئے گئے تھے۔

      بین اسٹوکس نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا، ’میں انگلینڈ کے لئے ونڈے کرکٹ میں اپنا آخری میچ منگل کو ڈرہم میں کھیلوں گا۔ میں نے اس فارمیٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میرے لئے یقینی طورپر بہت مشکل فیصلہ رہا ہے۔ میں نے انگلینڈ کے لئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھیلنے کے ہر منٹ کا مزہ لیا ہے۔ میرے لئے یہ سفر شاندار رہا۔ اس فارمیٹ میں اب شاید اپنی ٹیم کے لئے  100 فیصد نہیں دے سکتا۔ میں اب تینوں فارمیٹ میں اتنا اچھا کرکٹ نہیں کھیل پاوں گا، اس لئے میں نے یہ فیصلہ لیا ہے‘۔

      انگلینڈ کو پہلی بار ونڈے عالمی کپ فاتح بنانے کا سہرا

      بین اسٹوکس نے سال 2019 میں انگلینڈ کو ونڈے عالمی کپ فاتح بنایا۔ بین اسٹوکس نے پورے ٹورنا منٹ میں بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 66.42 کی اوسط سے 465 رن بنائے۔ فائنل میں بھی بین اسٹوکس نے 84 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ ان کی اننگ کی بدولت ہی انگلینڈ پہلی بار عالمی کپ جیتنے میں کامیاب رہا۔ اس کے علاوہ بین اسٹوکس نے ٹورنا منٹ میں 7 وکٹ بھی حاصل کئے۔

      بین اسٹوکس کا ونڈے کیریئر

      بین اسٹوکس نے 20 سال کی عمر میں سال 2011 میں آئرلینڈ کے خلاف انگلینڈ کے لئے ونڈے ڈیبیو کیا تھا۔ 31 سالہ بین اسٹوکس نے 11 سال کے ونڈے کیریئر میں صرف 104 رن بنائے ہیں۔ ان کے نام تین سنچری اور 21 نصف سنچری درج ہے۔ وہیں اس تیز گیند باز نے 74 وکٹ بھی حاصل کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: