بین اسٹوکس نے رن آوٹ ہوکر بھی جیتا دل تو بابر اعظم کی شروع ہوگئی کھینچائی، جانئے ایسا کیا ہوا، دیکھئے ویڈیو
بین اسٹوکس نے رن آوٹ ہوکر بھی جیتا دل تو بابر اعظم کی شروع ہوگئی کھینچائی، جانئے ایسا کیا ہوا، دیکھئے ویڈیو (AP)
PAK vs ENG : ٹیسٹ سیریز میں اب تک ان کے جرات مندانہ فیصلوں کی تعریف ہورہی تھی لیکن اس مرتبہ تعریف کی وجہ ان کی ایک ادا بن گئی ۔ حالانکہ کرکٹ فینس میں بین اسٹوکس کی عزت بڑھنے کے ساتھ ہی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی کھینچائی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔
نئی دہلی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جارہے تیسرے میچ کے دوسرے دن میدان پر کچھ ایسا ہوا کہ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئے ۔ ٹیسٹ سیریز میں اب تک ان کے جرات مندانہ فیصلوں کی تعریف ہورہی تھی لیکن اس مرتبہ تعریف کی وجہ ان کی ایک ادا بن گئی ۔ حالانکہ کرکٹ فینس میں بین اسٹوکس کی عزت بڑھنے کے ساتھ ہی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی کھینچائی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔
دراصل ہوا کچھ یوں کہ انگلینڈ کی اننگز کے 33 ویں اوور میں ہیری بروک اور کپتان بین اسٹوکس کے درمیان رن کو لے کر کنفیوزن پیدا ہوگیا اور اسٹوکس آوٹ ہوگئے ۔ اس وقت وہ 33 گیندوں میں 26 نرز بنا چکے تھے ۔ رن آوٹ ہونے پر اسٹوکس مایوس ضرور تھے ، لیکن انہوں نے ہیری پر بالکل بھی غصہ نہیں کیا ۔ اتنا ہی نہیں پویلین لوٹتے وقت انگلینڈ کے کپتان نے ہاتھ سے ساتھی بلے باز کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔ بس یہی ادا فینس کے دل میں اتر گئی ۔ سوشل میڈیا پر جہاں ایک طرف اسٹوکس کی تعریف کا سلسلہ چل پڑا تو وہیں دوسری طرف بابر اعظم کی ٹرولنگ بھی شروع ہوگئی ۔
ٹویٹر پر ایک یوزر نے لکھا : جب بابر رن آوٹ ہوئے تب وہ آغا سلمان پر کافی غصہ ہوئے ۔ اب دیکھو بین اسٹوکس ہیروک بروک کو تھمپس اپ دے رہے ہیں ۔ وہ اپنے ساتھی کا اعتماد نہیں توڑنا چاہتے ہیں ۔ ایک دیگر یوزر نے لکھا: بین اسٹوکس نے نوجوان کو تھمپس اپ کیا اور بابر اعظم نے گالی دی ۔ یہ مائنڈ سیٹ کا فرق ہے ۔ بتادیں کہ پاکستان کی پہلی اننگز میں بابر اعظم 78 رنز بناکر کھیل رہے تھے اور انہیں سنچری کی امید ہے ۔ 59 ویں اوور کی آخری گیند پر آغا سلمان اسٹرائیک پر تھے ۔ انہوں نے ریحان احمد کی گیند کو اسکوائر لیگ کی جانب کھیلا اور اپنے کپتان کو ہچکچاتے ہوئے رن کی کال کردی ۔ بابر اعظم کریز تک پہنچ پاتے اس سے پہلے ہی وکٹ کیپر نے گلیاں اڑا دیں ۔ بابر اعظم رن آوٹ ہونے پر اتنا غصہ ہوگئے کہ انہوں نے جاتے جاتے آغاز سلمان کو غصہ میں کچھ بول دیا ۔ بابر کا یہ رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔