ہوم » نیوز » اسپورٹس

بلے باز کی ٹی شرٹ میں گھس گئی گیند تو چالاکی سے لے لیا رن ، سبھی رہ گئے حیران ، ویڈیو وائرل

Big Bash League : یہ واقعہ ملبورن کی اننگز کے 20 ویں اوورس میں پیش آیا ۔ سڈنی کے ڈینیل سیم گیند بازی کررہے تھے اور ان کے سامنے ملبورن کے نک لارکن کھیل رہے تھے ۔ ن

  • Share this:
بلے باز کی ٹی شرٹ میں گھس گئی گیند تو چالاکی سے لے لیا رن ، سبھی رہ گئے حیران ، ویڈیو وائرل
نک لارکن ۔ تصویر : بی بی ایل ۔

آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کا دھمال شروع ہوچکا ہے ۔ دنیا کے کئی بڑے کرکٹرس اس لیگ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ آسٹریلیائی شائقین گرمی کے موسم میں ان میچوں کا جم کر لطف لیتے ہیں ۔ اس لیگ میں بلے بازوں اور گیندبازوں کے دھمال کے درمیان میدان پر کئی مرتبہ ایسے واقعات پیش آجاتے ہیں ، جو طویل عرصہ تک لوگوں کو یاد رہتے ہیں ۔ کچھ ایسا ہی عجیب و غریب واقعہ ہفتہ کو ملبورن اسٹارس اور سڈنی تھنڈر کے میچ کے دوران بھی پیش آیا ، جہاں چند لمحات کیلئے گیند ہی کھو گئی ۔


یہ واقعہ ملبورن کی اننگز کے 20 ویں اوورس میں پیش آیا ۔ سڈنی کے ڈینیل سیم گیند بازی کررہے تھے اور ان کے سامنے ملبورن کے نک لارکن کھیل رہے تھے ۔ نک لارکن نے لینتھ بال کو سلاگ سویپ کرنے کی کوشش کی ۔ ڈینیل کی اس گیند کو نک صحیح طریقہ سے نہیں کھیل سکے اور یہ گیند بلے کا باہری کنارا لیتی ہوئی نک کی جرسی میں گھس گئی ۔




بلے باز کچھ دیکھے بغیر ایک رن کیلئے دوڑ پڑا ۔ کریز کی دوسری طرف کھڑے ایڈم زمپا نے بھی نک کا ایک رن لینے میں ساتھ دیا ۔ جیسے ہی نک رن کیلئے دوڑنے لگے ، آدھی پچ کراس کرنے کے بعد گیند ان کی جرسی سے نیچے گری ۔ اس درمیان میدان پر فیلڈرس سے لے کر بلے باز ، کمنٹیٹر اور پھر شائقین ہر کوئی گیند کی کی تلاش کرنے لگے ۔ بعد میں لوگوں کو پتہ چلا کہ گیند تو نک کی جرسی کے اندر چلی گئی تھی ۔

میدان پر موجود ہر کوئی اس کو دیکھ کر ہنس پڑا ۔ ٹی وی پر کمنٹری کررہے ایڈم گلکرسٹ بھی اپنی ہنسی نہیں روک سکے ۔ بعد میں امپائر نے اس گیند کو ڈیڈ بال قرار دیا ۔ اگلی ہی گیند پر نک لارکن سلوور گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ انہوں نے 15 رن بنائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 13, 2020 08:22 AM IST