ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے پہلے بی سی سی آئی کا بڑا اعلان، اس شخص کو دی گئی بڑی ذمہ داری
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے پہلے بی سی سی آئی کا بڑا اعلان، اس شخص کو دی گئی بڑی ذمہ داری
WTC Final 2023 : ہندوستانی کرکٹ ٹیم لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کے لئے تیار ہے۔ ٹیم انڈیا اس مرتبہ چیمپئن بننے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی ہے ۔ فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 7 جون سے اوول میں آمنے سامنے ہوں گی۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کے لئے تیار ہے۔ ٹیم انڈیا اس مرتبہ چیمپئن بننے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی ہے ۔ فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 7 جون سے اوول میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تاہم اس میچ سے قبل ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ بورڈ نے ٹیم انڈیا کے لئے ایک مینیجر کا تقرر کیا ہے، جس کی کامیابی کی شرح 100 فیصد ہے۔
بی سی سی آئی نے انل پٹیل کو ڈبلیو ٹی سی فائنل 2023 کے لئے ٹیم انڈیا کا منیجر مقرر کیا ہے۔ انل پٹیل گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری ہیں۔ وہ اس سے پہلے ٹیم انڈیا کے منیجر بھی رہ چکے ہیں۔ پٹیل سال 2017، 2018 اور 2019 میں ہندوستانی ٹیم کے منیجر رہ چکے ہیں۔ ٹیم انڈیا نے 9 سیریز کھیلی جب انل پٹیل منیجر کے عہدے پر تھے اور ہندوستانی ٹیم انڈیا نے سبھی میں جیت حاصل کی۔ مطلب پٹیل کی کامیابی کی شرح 100 فیصد ہے۔ ٹیم انڈیا میں شامل سبھی کھلاڑی 29 مئی تک انگلینڈ پہنچ جائیں گے۔ اس وقت ہندوستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں۔ ہندوستان نے 18 میچز کھیلنے کے بعد فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ اس دوران ٹیم انڈیا نے 10 ٹیسٹ جیتے ہیں۔ انہیں 5 میں شکست ہوئی جبکہ 3 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔ ہندوستانی ٹیم کو پچھلی مرتبہ فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس مرتبہ ٹیم انڈیا پرانی غلطیوں کو دہرانا پسند نہیں کرے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔