کیا رد ہوجائے گا ایشیا کپ 2023 ؟ بی سی سی آئی بنا رہا ہے دوسرے ٹورنامنٹ کا پلان

کیا رد ہوجائے گا ایشیا کپ 2023 ؟ بی سی سی آئی بنا رہا ہے دوسرے ٹورنامنٹ کا پلان (AFP Photo)

کیا رد ہوجائے گا ایشیا کپ 2023 ؟ بی سی سی آئی بنا رہا ہے دوسرے ٹورنامنٹ کا پلان (AFP Photo)

Asia Cup 2023 : ایشیا کپ کے حوالے سے جاری تنازعات کے درمیان ایک پاکستانی ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کی ایک خبر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ ویب سائٹ پر ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کرانے کو لے کر اپنی ضد پر اڑا ہوا ہے اور اس وجہ سے یہ ٹورنامنٹ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے تنازع فی الحال تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ہندوستانی ٹیم نے کافی پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ پاکستان جا کر ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گی۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے واضح کیا تھا کہ سیاسی تعلقات کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم پاکستان میں نہیں کھیل سکتی۔ اس کے بعد پی سی بی نے ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے کی بات کی تھی۔ اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کی ضد کی وجہ سے بی سی سی آئی نے نئے ٹورنامنٹ کا منصوبہ بنایا ہے۔

    گزشتہ سال اکتوبر میں بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بیان دیتے ہوئے واضح کردیا تھا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کوئی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے نہیں جائے گی۔ ایشیا کپ پاکستان سے باہر کسی اور جگہ پر ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس وقت کے چیئرمین رمیز راجہ نے اس پر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا اور ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے تک کی دھمکی دے ڈالی تھی۔ تاہم ان کی جگہ آئے نئے چیئرمین نجم سیٹھی نے ان بیانات سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا مطلب ایشیا کپ سے تھا نہ کہ آئی سی سی کے کسی ٹورنامنٹ سے۔

    ایشیا کپ کے حوالے سے جاری تنازعات کے درمیان ایک پاکستانی ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کی ایک خبر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ ویب سائٹ پر ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کرانے کو لے کر اپنی ضد پر اڑا ہوا ہے اور اس وجہ سے یہ ٹورنامنٹ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

    رپورٹ میں اس بات کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی سی سی آئی ایشیا کپ منسوخ ہونے کے بعد اس کی جگہ پر ان ہی تاریخوں میں اپنا ٹورنامنٹ کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ بورڈ ایشیا کپ کے ونڈو میں 5 ملکی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر غور کر رہا ہے۔ اس کے پیچھے ایشیا کپ کا ہائبرڈ ماڈل اور پی سی بی کا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کرانے پر اصرار ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: نسیم شاہ نے آخرکار اداکارہ اروشی روتیلا پر توڑی خاموشی، پاکستانی تیز گیند باز نے کہا: میں پیار تو....


    یہ بھی پڑھئے: 'چار سال بعد بھی بابر اعظم کو کپتانی کی تمیز نہیں....' پاکستان کے سابق کرکٹر نے اٹھایا سوال، پی سی بی پر بھی نکالی بھڑاس



    کیا ہے پی سی بی کا ہائبرڈ پلان؟

    پی سی بی چاہتا ہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہو۔ ہندوستانی ٹیم کے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز باہر کسی اور جگہ پر ہوں ۔ ایسے میں ہندوستان کو جن ممالک کے ساتھ میچز کھیلنے ہیں، وہ پاکستان کی بجائے کسی نیوٹرل مقام پر کرائے جائیں گے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: