اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستانی فینس کیلئے بڑی خوشخبری! لیجنڈ تیز گیند باز آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترنے کیلئے تیار

    ہندوستانی فینس کیلئے بڑی خوشخبری! لیجنڈ تیز گیند باز آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترنے کیلئے تیار (AFP)

    ہندوستانی فینس کیلئے بڑی خوشخبری! لیجنڈ تیز گیند باز آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترنے کیلئے تیار (AFP)

    India vs Australia Test Series: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 9 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کے آغاز سے پہلے ہی ہندوستانی کرکٹ شائقین کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے میدان میں واپسی کرسکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 9 فروری سے شروع ہو رہی ہے۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کے آغاز سے پہلے ہی ہندوستانی کرکٹ شائقین کیلئے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے میدان میں واپسی کرسکتے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گا تو ایسے میں بمراہ ٹیم کیلئے کافی اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔ اسلئے ان کی میدان میں واپسی نہ صرف ٹیم بلکہ ہندوستانی شائقین کے لئے بھی بڑی خوشخبری ہے۔

      بتایا جا رہا ہے کہ اسٹار تیز گیندباز نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) بنگلورو میں گیندبازی شروع کر دی ہے۔ ایسی صورت حال میں اس بات کا امکان ہے کہ بمراہ بارڈر-گواسکر ٹرافی کے آخری دو ٹیسٹ میچوں میں کھیلیں گے، اگر انہیں کمر میں درد کا سامنا نہیں ہوتا ہے تو۔

      ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ’’ہاں، بمراہ نے نیٹ میں گیند بازی شروع کر دی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ سب ٹھیک ہوجائے اور وہ فٹ قرار دئے جائیں ۔" بتادیں کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا ۔

      دراصل گزشتہ سال انگلینڈ کے دورے کے بعد سے جسپریت بمراہ کو کمر میں درد کی شکایت تھی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ ان کی کمر میں درد واپس آگیا ہے۔ اس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کے دورے اور ایشیا کپ 2022 میں ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں تھے۔ اس کے بعد این سی اے اور سلیکٹرز نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کیلئے ان کی واپسی میں جلدبازی کی ۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف 6 اوورز کرانے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 دونوں سے باہر ہو گئے ۔

      یہ بھی پڑھئے: شبھمن گل نے 15 دنوں میں کیا بڑا کارنامہ، پہلے ڈبل سنچری اور اب ٹی 20 سنچری بنائی


      یہ بھی پڑھئے:  ٹیم انڈیا کی ٹی 20 کی سب سے بڑی جیت، 2023 میں لگاتار چوتھی سیریز پر کیا قبضہ



      اس کے بعد تقریباً 5 ماہ ریہیبلیشن کے بعد انہیں نئے سال میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے منتخب کیا گیا ۔ تاہم کمر میں درد کی شکایت کے باعث انہیں دوبارہ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے علاوہ جسپریت بمراہ کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لئے بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ فی الحال جسپریت بمراہ این سی اے میں ریہیبلیشن سے گزر رہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: