உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: ایشیا کپ سے پہلے ہندوستان کو لگا بڑا جھٹکا، جسپریت بمراہ ٹورنامنٹ سے باہر؟، یہ ہے بڑی وجہ

    Asia Cup 2022: ایشیا کپ سے پہلے ہندوستان کو لگا بڑا جھٹکا، جسپریت بمراہ ٹورنامنٹ سے باہر؟، یہ ہے بڑی وجہ (AFP)

    Asia Cup 2022: ایشیا کپ سے پہلے ہندوستان کو لگا بڑا جھٹکا، جسپریت بمراہ ٹورنامنٹ سے باہر؟، یہ ہے بڑی وجہ (AFP)

    Asia Cup 2022: ہندوستان کے سینئر تیز گیند باز جسپریت بمراہ کا کمر کی چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہونا تقریبا طے مانا جارہا ہے ۔ بمراہ کو اس سے صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کے سینئر تیز گیند باز جسپریت بمراہ کا کمر کی چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہونا تقریبا طے مانا جارہا ہے ۔ بمراہ کو اس سے صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ اس ٹورنامنٹ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب پیر کو ہی ہونا تھا، لیکن ابھی تک اس کے بارے میں کوئی واضح اطلاع نہیں ملی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  بین اسٹوکس کے بعد اب معین علی بھی لیں گے ونڈے سے ریٹائرمنٹ؟ کہی یہ بڑی بات


      بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ جسپریت بمراہ کی کمر میں چوٹ ہے اور وہ ایشیا کپ میں نہیں کھیلیں گے۔ وہ ہمارے اہم گیند باز ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے اپنی فارم دوبارہ حاصل کرلیں۔ ہم انہیں ایشیا کپ کی ٹیم میں شامل کرکے خطرہ مول نہیں لینا چاہتے، اس سے ان کی چوٹ مزید سنگین ہوسکتی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان ٹیم میں ان پانچ کھلاڑیوں کو ملی جگہ، ہندوستان کو دے چکے ہیں زور کا جھٹکا


      خیال رہے کہ بمراہ کو آخری مرتبہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں میدان پر دیکھا گیا تھا۔ تب سے انہیں آرام دیا گیا ہے۔ وہ اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ امریکہ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں ۔ امید ہے کہ وہ ستمبر میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے فٹ ہو جائیں گے۔

      ویسے یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب 28 سالہ تیز گیند باز کی فٹنس پر سوالات اٹھے ہوں، اس سے پہلے بھی وہ اپنی انجری کے باعث ایکشن سے دور رہ چکے ہیں۔ بمراہ کی غیر موجودگی میں آویش خان جیسے کھلاڑی پر سلیکٹرز بھروسہ کر سکتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: