اپنا ضلع منتخب کریں۔

    IND vs SA: ہاردک پانڈیا کی کھلے گی لاٹری، بنیں گے ٹیم انڈیا کے کپتان، روہت وراٹ سمیت بڑے کھلاڑیوں کی ہوگی چھٹی!

    South Africa Tour of India: جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 جون کو دہلی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ باقی میچ کٹک، وشاکھاپٹنم، راجکوٹ اور بنگلور میں ہوں گے۔

    South Africa Tour of India: جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 جون کو دہلی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ باقی میچ کٹک، وشاکھاپٹنم، راجکوٹ اور بنگلور میں ہوں گے۔

    South Africa Tour of India: جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 جون کو دہلی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ باقی میچ کٹک، وشاکھاپٹنم، راجکوٹ اور بنگلور میں ہوں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : روہت شرما، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل کے علاوہ کئی اور سینئر کھلاڑیوں کو اگلے ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں آرام دیا جا سکتا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ ریشبھ پنت اور جسپریت بمراہ کو بھی بریک دیا جا سکتا ہے۔ یہ فیصلہ جولائی میں ہونے والے دورہ انگلینڈ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

      ایسا مانا جا رہا ہے کہ روہت شرما کی غیر موجودگی میں تجربہ کار بلے باز شیکھر دھون اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا میں سے کسی ایک کو جنوبی افریقہ کے ساتھ ہی آئرلینڈ کے خلاف 2 میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کی قیادت سونپی جا سکتی ہے۔ پانڈیا نے آئی پی ایل 2022 میں اپنی کپتانی سے سب کو متاثر کیا ہے۔ ان کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز پلے آف میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : IPL سٹے بازی اور میچ فکسنگ کی سی بی آئی جانچ میں تین گرفتار، پاکستان کا بھی سیدھا کنیکشن


      بتادیں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 9 جون کو دہلی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ باقی میچ کٹک، وشاکھاپٹنم، راجکوٹ اور بنگلور میں ہوں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا انتخاب 22 مئی کو ممبئی میں آئی پی ایل 2022 کے لیگ مرحلے کے آخری دن ہوگا۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی پہلے ہی یہ بتا چکی ہے کہ خراب فارم میں چل رہے وراٹ کوہلی کو بھی آرام دیا جائے گا۔ جولائی کے اوائل میں انگلینڈ کا دورہ سلیکٹرز کے ساتھ ساتھ بی سی سی آئی کے لئے بھی بہت اہم ہے۔

      معاملہ کی جانکاری رکھنے والے بی سی سی آئی کے ایک اہلکار نے رازداری کی شرط پر کہا: "ہندوستان کے تمام تجربہ کار کھلاڑیوں کو کم از کم ساڑھے تین ہفتوں کا مکمل آرام ملے گا۔ روہت، وراٹ، راہل، ریشبھ اور جسپریت سبھی محدود اوورز کی سیریز کے بعد 'پانچویں ٹیسٹ' کے لیے سیدھے انگلینڈ جائیں گے۔ ہمیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اپنے تمام اہم کھلاڑیوں کو تازہ دم رکھنے کی ضرورت ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ممبئی انڈینز نے سی ایس کے کو روندا، روہت نے دھونی کو آئی پی ایل سے کیا باہر


      ٹیم کی کپتانی کے بارے میں پوچھے جانے پر ذرائع نے کہا: ’’سلیکٹرز کے پاس دو آپشن ہیں۔ پہلا شیکھر دھون اور دوسرا ہاردک پانڈیا ۔ شیکھر نے گزشتہ سال سری لنکا کی سیریز کے دوران وراٹ ، روہت اور راہل کی غیر موجودگی میں ہندوستان کی قیادت کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ہاردک پانڈیا نے گجرات ٹائٹنز کے لیے اپنی کپتانی سے کافی متاثر کیا ہے۔ یہ ایک قریبی مقابلہ ہوگا۔

      عمران ملک کو ابھی نہیں ملے گا موقع

      عمران ملک نے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے کافی جوش پیدا کر دیا ہے۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ بھی قومی ٹیم کی ذمہ داری کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ آخری اووروں کے ماہر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ لکھنؤ سپر جائنٹس کے بائیں ہاتھ کے گیند باز محسن خان کو ٹیم میں موقع مل سکتا ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں کھیلنے والے زیادہ تر کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں ان کی موجودہ فارم سے قطع نظر قومی ٹیم میں برقرار رکھا جانا طے ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: