உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: ایشیا کپ کیلئے وی وی ایس لکشمن بنے ٹیم انڈیا کے کوچ، بی سی سی آئی نے کیا اعلان، جانئے وجہ

    Asia Cup 2022: ایشیا کپ کیلئے وی وی ایس لکشمن بنے ٹیم انڈیا کے کوچ، بی سی سی آئی نے کیا اعلان، جانئے وجہ (Twitter/BCCI)

    Asia Cup 2022: ایشیا کپ کیلئے وی وی ایس لکشمن بنے ٹیم انڈیا کے کوچ، بی سی سی آئی نے کیا اعلان، جانئے وجہ (Twitter/BCCI)

    Asia Cup 2022: سابق لیجنڈ بلے باز وی وی ایس لکشمن کو ایشیا کپ کیلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے بدھ کو اس کا اعلان کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Chennai | Kolkata
    • Share this:
      نئی دہلی : سابق لیجنڈ بلے باز وی وی ایس لکشمن کو ایشیا کپ کیلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے بدھ کو اس کا اعلان کیا ۔ ہیڈ کوچ راہل دراوڑ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ میں اپنے مہم کی شروعات 28 اگست کو پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وسیم اکرم نے کہا : وراٹ ۔ روہت سے ڈر نہیں... ہندوستان کا یہ بلے باز خطرناک


      47 سالہ وی وی ایس لکشمن فی الحال این سی اے (بنگلورو) کے چیف ہیں ۔ وہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کے ساتھ ہرارے بھی گئے تھے ۔ ہندوستان نے تب کے ایل راہل کی کپتانی میں تین میچوں کی سیزی 3 ۔ 0 سے اپنے نام کی ۔ اب وہ راہل دراوڑ کی غیر موجودگی میں ہندوستانی ٹیم کی تیاروں پر نظر رکھیں گے ۔ لکشمن دبئی کیلئے نائب کپتان کے ایل راہل ، دیپیک ہوڈا اور آویش خان کے ساتھ ہرارے سے روانہ ہوئے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کا کردیا انتخاب، اتریں گے یہ 11 کھلاڑی!


      اس درمیان ایشیا کپ کیلئے یو اے ای روانہ ہونے سے پہلے راہل دراوڑ کا روٹین کورونا ٹیسٹ ہوا تھا، جس میں ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی ۔ ایسے میں وہ ٹیم کے ساتھ فی الحال یو اے ای نہیں جاپائے ۔ دراوڑ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں ۔ ان میں کورونا کی ہلکی علامتیں ہیں ۔

      بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد دراوڑ بھی ٹیم سے جڑ جائیں گے ۔ حالانکہ بی سی سی آئی نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ انہیں کتنے دنوں تک آئیسولیشن میں رہنا ہوگا ۔ ایشیا کپ میں روہت شرما ہی ٹیم انڈیا کی کمان سنبھالیں گے ۔ انہیں زمبابوے کے خلاف سیریز سے آرام دیا گیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: