உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Umran Malik - Shoaib Akhtar News: عمران ملک کو لے کر پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات

    Umran Malik کو لے کر پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات (Instagram)

    Umran Malik کو لے کر پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات (Instagram)

    Shoaib Akhtar on Umran Malik : پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر بھی عمران کی گیند بازی سے متاثر ہیں۔ لیکن انہوں نے اس تیز گیند باز کو ایک خاص مشورہ بھی دیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان کے نئے تیز گیند بازوں نے کم وقت میں پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ لیکن جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عمران ملک اپنے ساتھی گیند بازوں سے ایک قدم آگے ہیں۔ 22 سالہ عمران نے اپنی رفتار سے بڑے بلے بازوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ وہ آئی پی ایل 2022 میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسلسل گیند بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ آئی پی ایل میں 157 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سب سے تیز گیند پھینکی ہے۔ لیکن جب وکٹ لینے کی بات آتی ہے تو اس میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے۔ تاہم لیجنڈ انہیں اس سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ، لیکن تجربہ کی کمی ان کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: عمران ملک نے آئی پی ایل تاریخ کی دوسری سب سے تیز گیند پھینکی، توڑا نارکیا کا ریکارڈ


      پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر بھی عمران کی گیند بازی سے متاثر ہیں۔ لیکن انہوں نے اس تیز گیند باز کو چوٹوں سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ شعیب نے اسپورٹس کیڑا سے بات چیت میں کہا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ ان کا (عمران) کیریئر طویل ہو۔ کچھ دن پہلے کوئی مجھے سب سے تیز گیند پھینکنے کے بیس سال مکمل ہونے پر مبارکباد دے رہا تھا۔ لیکن آج تک میرا ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکا۔ لیکن میں چاہتا ہوں کہ کوئی میرا یہ ریکارڈ توڑ دے۔ اگر عمران ایسا کرتے ہیں تو مجھے خوشی ہوگی۔ لیکن اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ وہ اس کوشش میں خود کو کہیں زخمی نہ کرلیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: عمران ملک نے پھینکی IPL 2022 کی سب سے تیز گیند، لاکی فرگیوسن بھی چھوٹ گئے پیچھے، رفتار جان کر رہ جائیں گے دنگ


      سابق پاکستانی تیز گیند باز کا مزید کہنا تھا کہ ’میں عمران کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں۔ فی الحال بہت کم گیند باز ہیں جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندبازی کر سکتے ہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ عمران مسلسل 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کر رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ عمران 100 میل کا سنگ میل عبور کریں۔

      عمران کے ورک لوڈ کو لے کر شعیب اختر نے کہاکہ ’’بی سی سی آئی کو اس باصلاحیت گیند باز کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ انہیں اب اپنی ٹریننگ کا طریقہ بدلنا ہو گا اور زیادہ ایڈوانس اور سائنٹفک ٹریننگ پر زور دینا ہو گا۔ جب آپ تیز رفتار سے گاڑی چلاتے ہیں تو اس کے ٹائر پھٹنے یا انجن خراب ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ ٹھیک اسی طرح عمران کو بھی آف سیزن میں اپنی فٹنس کا خیال رکھنا ہوگا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: