ہوم » نیوز » اسپورٹس

میچ فکسنگ کے الزام سے لیکر ایم پی تک، اظہر الدین کی زندگی میں ایسے اتار۔چڑھاؤ

کرکٹ کے علاوہ محمداظہرالدین اپنے افیئر کو لیکر بھی چرچاؤ ں میں رہے ۔ انہوں نے دو شادیاں کی۔ اظہر کی پہلی شادی نورین سے ہوئی تھی جو انہیں کے شہر کی رہنے والی تھیں۔

  • Share this:
میچ فکسنگ کے الزام سے لیکر ایم پی تک، اظہر الدین کی زندگی میں ایسے اتار۔چڑھاؤ
کرکٹ کے علاوہ محمداظہرالدین اپنے افیئر کو لیکر بھی چرچاؤ ں میں رہے ۔ انہوں نے دو شادیاں کی۔ اظہر کی پہلی شادی نورین سے ہوئی تھی جو انہیں کے شہر کی رہنے والی تھیں۔

ٹیم انڈیا کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک محمد اظہرالدین آج 55 سال کے ہو گئے ہیں۔ اظہرالدین کی پیدائش 8 فروری 1960 کو حیدرآباد میں ہوئی تھی۔ کرکٹر کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے اظہرالدین ایم پی تک کا سفر پورا کر چکے ہیں۔ حالانکہ ان کا سفر کافی اتار۔چڑھاؤ سے بھرا رہا ہے۔ چلئے اظہرالدین کی زندگی کے اہم پڑاؤ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔


کرکٹ میں پائی کامیابی: محمد اظہرالدین کا شمار دنیا کے سب سے آرٹسٹک بلے بازوں میں ہوتا تھا۔ یہی نہیں انہیں انڈیا کے سب سے کامیاب کپتانوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ کرکٹ کے کئی ریکارڈ محمد اظہرالدین کے نام درج ہے۔ اظہردنیا کے اکیلے ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے پہلے تینوں ٹیسٹ میچوں میں سینچری لگائی۔ ونڈے میں سب سے پہلے 9000 رن کا اسکور چھونے والے کھلاڑی بھی اظہر ہی ہیں۔ انہوں نے انڈیا کیلئے 99 ٹیسٹ اور 334 ونڈے میچ کھیلے۔


ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 22 سینچری اور 22 نصف سینچری کے ساتھ 6216 رن بنائے، وہیں 334 ونڈےمیچوں میں انہوں نے 7 سینچری اور 54 نصف سینچری کی مدد سے 9378 رن بنائے۔


دوشادیوں کو لیکر رہے چرچاؤں میں: کرکٹ کے علاوہ محمداظہرالدین اپنے افیئر کو لیکر بھی چرچاؤ ں میں رہے ۔ انہوں نے دو شادیاں کی۔ اظہر کی پہلی شادی نورین سے ہوئی تھی جو انہیں کے شہر کی رہنے والی تھیں۔

میچ فکسنگ کا الزام: سال 2000 میں اظہر کا نام میچ فکسنگ مین سامنے آیا۔ ان پر زندگی ھر کیلئے پابندی لگا دی گئی۔ حالانکہ سال2012 میں آندھراپریدش ہائی کورٹ نے ان پر لگی تاعمر پابندی کو خارج کردیا لیکن تب تک کافی دیر ہوچکی تھی۔ اظہر کا کرکٹ کریئر اس سے کافی اس سے کافی پہلے ختم ہو چکا تھا
First published: Feb 08, 2019 09:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading