உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کبھی حمل کے سبب لینے والی تھیں ریٹائرمنٹ، اب بچے کے ساتھ عالمی کپ کی تیاری کر رہی ہے پاکستان کی کپتان

    کبھی حمل کے سبب لینے والی تھیں ریٹائرمنٹ، اب بچے کے ساتھ عالمی کپ کی تیاری کر رہی ہے پاکستان کی کپتان

    کبھی حمل کے سبب لینے والی تھیں ریٹائرمنٹ، اب بچے کے ساتھ عالمی کپ کی تیاری کر رہی ہے پاکستان کی کپتان

    اس سال نیوزی لینڈ میں ہونے والے خاتون عالمی کپ (Women ODI World Cup 2022) میں پاکستان کی کمان بسمہ معروف (Bismah Maroof) سنبھالیں گی۔ ماں بننے کے بعد کرکٹ میدان پر ان کی واپسی صرف پاکستان کی خاتون کرکٹروں کے لئے ہی نہیں، بلکہ ہر ملک کی کھلاڑی کے لئے ترغیب بن سکتی ہیں۔ انہوں نے حمل کے سبب کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا، لیکب اب بچے کے ساتھ ٹیم کو عالمی چمپئن بنانے کی تیاری کر رہی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: 13 ماہ پہلے پریگننسی کے سبب پاکستان کی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف (Bismah Maroof) کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والی تھیں، لیکن اب وہ مارچ میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے خاتون عالمی کپ (Women ODI World Cup 2022) میں پاکستان کی کمان سنبھالیں گی۔ ماں بننے کے بعد کرکٹ میدان پر ان کی واپسی صرف پاکستان کی خاتون کرکٹروں کے لئے ہی نہیں، بلکہ ہر ملک کی کھلاڑی کے لئے ترغیب بن سکتی ہیں۔

      فیملی کا سپورٹ، کھیل کے لئے پیار کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک پالیسی بھی بسمہ معروف کے میدان پر لوٹنے کی وجوہات میں شامل ہے۔ دراصل، پی سی بی نے گزشتہ سال کھلاڑیوں کے لئے پیرنٹل سپورٹ پالیسی نافذ کی تھی۔ اس پالیسی کا فائدہ پانے والی بسمہ معروف پہلی کرکٹر ہیں۔ پی سی بی کی اس پالیسی کے تحت کھلاڑی کو 12 ماہ کی پیڈ لیو اور کانٹریکٹ ایکسٹنشن کی گارنٹی ملتی ہے۔

      بسمہ معروف نے رائٹرس سے کہا، ’گزشتہ سال مجھے کرکٹ میں اپنے مستقبل کو لے کر کچھ نہیں پتہ تھا۔ مجھے لگا کہ اب میرا کیریئر ختم ہوجائے گا۔ تب میں نے پی سی بی منیجمنٹ، کوچ ڈیوڈ ہیمپ سے بات کی۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ واپسی کرسکتی ہیں۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ماں بننے کے بعد خاتون کرکٹر میدان میں واپسی کرچکی ہیں‘۔

      بسمہ بیٹی کے ساتھ عالمی کپ کی کر رہی ہیں تیاری

      کوچ اور پی سی بی سے ملے بھروسے کے بعد اب بسمہ بچے کے ساتھ کے ساتھ عالمی کپ کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہیں۔ وہ گزشتہ سال اگست میں ایک بیٹی کی ماں بنی تھیں۔ انہوں نے کہا، ’اس پالیسی کے بغیر میں شاید کرکٹ چھوڑ چکی ہوتی۔ اب میں اپنی بیٹی کے ساتھ عالمی کپ کھیلنے جاسکتی ہوں۔ اس کی دیکھ بھال کرنے کے لئے میری ماں بھی رہیں گی اور یہ جانتے ہوئے کہ بیٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے، میں کرکٹ پر پوری توجہ دے سکتی ہوں۔ میری واپسی میں شوہر کا رول بھی کافی اہم ہے۔ وہ مسلسل مجھ سے کہتے رہے کہ میں ماں بننے کے بعد بھی کرکٹ کے میدان پر واپسی کرسکتی ہوں اور دوسروں کے لئے آئیڈیل بن سکتی ہوں‘۔

      پاکستان کا پہلا مقابلہ ہندوستان سے

      واضح رہے کہ خواتین عالمی کپ میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 6 مارچ کو ہندوستان سے ماونٹ ماونگنئی میں ہے۔ اس کے لئے کراچی میں ٹیم کا 10 روزہ کیمپ لگا ہے۔ پاکستان اب تک عالمی کپ نہیں جیتا ہے۔ ایسے میں اس بار کپتان بسماہ معروف کی نظر اس پر ہے۔ انہوں نے کہا، ’اگر ہم سیمی فائنل میں پہنچتے ہیں تو ہمارے لئے یہ بڑی حصولیابی ہوگی۔ ماضی میں ہم نے ذاتی طور پر اچھا کھیل دکھایا ہے، لیکن ایک ٹیم کے ناطے ہمیں کامیابی نہیں ملی ہے۔ اس پر ٹیم اچھی ہے اور امید ہے کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچنے کی پوری کوشش کریں گے‘۔

      بسمہ معروف نے 15 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا

      بسمہ معروف پاکستان کے لئے سب سے زیادہ ونڈے کھیلنے والی دوسری کھلاڑی ہیں۔ 15 سال کی عمر میں پاکستان کے لئے ڈیبیو کرنے والی بسمہ معروف نے 108 ونڈے میں 2602 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے ونڈے میں 14 نصف سنچری لگائی ہے۔ انہوں نے 108 ٹی20 میچ بھی کھیلے ہیں، جس میں 2225 رن بنائے ہیں اور 36 وکٹ حاصل کئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: