اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی تیز گیندباز نسیم شاہ کی یارکر کا نہیں ہے کوئی توڑ، پلک جھپکتے ہی شائی ہوپ کی اڑادی گلیاں، دیکھئے ویڈیو

    پاکستانی تیز گیندباز نسیم شاہ کی یارکر کا نہیں ہے کوئی توڑ، پلک جھپکتے ہی شائی ہوپ کی اڑادی گلیاں، دیکھئے ویڈیو (Naseem Shah/Instagram)

    پاکستانی تیز گیندباز نسیم شاہ کی یارکر کا نہیں ہے کوئی توڑ، پلک جھپکتے ہی شائی ہوپ کی اڑادی گلیاں، دیکھئے ویڈیو (Naseem Shah/Instagram)

    BPL 2023: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا 27 واں میچ کومیلا وکٹورینز اور کھلنا ٹائیگرز کے درمیان 28 جنوری کو کھیلا گیا تھا۔ اس دلچسپ میچ میں کومیلا کی ٹیم چار رنز سے جیت گئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bangladesh
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستانی نوجوان اسٹار تیز گیند باز نسیم شاہ کا جلوہ کرکٹ میں جم کر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ان کی شاندار یارکر گیند کے سامنے موجودہ دور کے اچھے اچھے بلے باز بے بس ہوجا رہے ہیں۔ ان کی عمدہ گیندبازی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی تہلکہ مچا رہی ہے، جس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

      دراصل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا 27 واں میچ کومیلا وکٹورینز اور کھلنا ٹائیگرز کے درمیان 28 جنوری کو کھیلا گیا تھا۔ اس دلچسپ میچ میں کومیلا کی ٹیم چار رنز سے جیت گئی۔ کومیلا کے اسٹار تیز گیندباز نسیم شاہ میچ کے دوران اپنا جلوہ بکھیرتے نظر آئے۔ اپنی ٹیم کیلئے چار اوورز پھینکتے ہوئے انھوں نے 29 رنز دے کر سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں ۔


      میچ کے دوران انہوں نے مخالف ٹیم کے بلے باز شائی ہوپ کو جس  گیند پر بولڈ کرکے پویلین کا راستہ دکھایا، اس کو دیکھ کر وہاں موجود ہر شخص دنگ رہ گیا۔ دراصل کپتان نے اننگز کا 19واں اوور پھینکنے کی نسیم شاہ کو ذمہ داری دی۔ شاہ نے اپنے کپتان کو مایوس نہیں کیا اور پہلی ہی گیند پر ایک صحیح یارکر کے ساتھ ہوپ کا کام تمام کر دیا۔

      یہ بھی پڑھئے: پاکستانی تیز گیند باز نسیم شاہ نے نم آنکھوں سے نبھایا ماں سے کیا وعدہ، جان کر آپ کی ہوجائیں گے جذباتی! دیکھئے ویڈیو


      یہ بھی پڑھئے : پاکستانی تیز گیند باز نسیم شاہ نے کہا: کون ہیں اروشی روتیلا، میں نہیں جانتا، اب بالی ووڈ اداکارہ نے دیا یہ جواب


      اس دلچسپ میچ میں نسیم شاہ نے اپنی ٹیم کیلئے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے ہوپ نے 32 گیندوں کا سامنا کیا۔ اس دوران وہ 103.13 کے اسٹرائیک ریٹ سے 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اس دوران ہوپ کے بلے سے تین چوکے اور ایک چھکا نکلا ۔

      تاہم نسیم شاہ کی ایک صحیح یارکر نے ان کو پویلین واپس لوٹنے پر مجبور کردیا ہے اور یہیں سے پھر پورا کھیل پلٹ گیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: