ٖآخر کیوں دلچسپ تھی سچن تیندولکر اور شیعب اختر کے درمیان کرکٹ کی جنگ ، آسٹریلیا کے اس لیجنڈ نے بتائی وجہ
ٖآخر کیوں دلچسپ تھی سچن تیندولکر اور شیعب اختر کے درمیان کرکٹ کی جنگ ، آسٹریلیا کے اس لیجنڈ نے بتائی وجہ
یوں تو سچن تیندولکر نے تقریبا ہر گیند باز کی جم کر پٹائی کی مگر کچھ ایسے گیند باز بھی ہیں ، جن کے ساتھ ان کی مقابلہ آرائی الگ ہی سطح پر تھی ۔ ایسے گیندبازوں میں پاکستان کے تیز گیند شعیب اختر اور آسٹریلیا کے گلین میک گرا شامل تھے ۔
ہندوستان میں کرکٹ کا بھگوان کہے جانے والے سچن تیندولکر نے اپنے کیریئر کے دوران دنیا کے سب سے بہترین گیندبازوں کا سامنا کیا ہے ۔ یہ بھی وجہ ہے کہ انہیں عظیم بلے باز مانا جاتا ہے ۔ یوں تو سچن نے تقریبا ہر گیند باز کی جم کر پٹائی کی مگر کچھ ایسے گیند باز بھی ہیں ، جن کے ساتھ ان کی مقابلہ آرائی الگ ہی سطح پر تھی ۔ ایسے گیندبازوں میں پاکستان کے تیز گیند شعیب اختر اور آسٹریلیا کے گلین میک گرا شامل تھے ۔
دراصل آسٹریلیائی کرکٹر بریڈ ہاگ نے ٹویٹر پر فینس کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا تھا ۔ ہاگ سے پوچھا گیا کہ شعیب اور میک گرا میں سے وہ سچن کے خلاف کس کی مقابلہ آرائی کو دیکھنا پسند کرتے تھے تو بریڈ ہاگ نے جواب دیا کہ سچن کے خلاف میک گرا مسلسل جارحانہ انداز میں جنگ جیتنے کی کوشش کرتے تھے جبکہ شعیب اختر اپنی رفتار سے انہیں مات دینے کی کوشش کرتے تھے ۔ شعیب اختر اور سچن کی مقابلہ آرائی زیادہ چیلنجنگ اس لئے بھی تھی ، کیونکہ وہ صرف ان کے درمیان ہی نہیں بلکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بھی روایتی ٹکراو تھا ، اس لئے وہ مجھے زیادہ پسند آتی تھی ۔
Sachin v McGrath a war of attrition McGrath trying to win the patience game, your in for the long haul.
Sachin v Akhtar more erratic, with Akhtar trying to blast the him out with sheer pace + it's India v Pak, which adds a little more spice to the contest.
2nd one. #Hoggytimehttps://t.co/wiLrqpJVpO
قابل ذکر ہے کہ شعیب اختر کہہ چکے ہیں کہ وہ سچن کو دنیا کا عظیم بلے باز مانتے ہیں اور اب ان کے خلاف گیند بازی نہیں کرنا چاہتے ۔ اختر نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ہندوستان کے خلاف 2003 ورلڈ کپ کا مقابلہ ان کے کیریئر کا سب سے خراب مقابلہ تھا ۔ اس میچ میں سچن تیندولکر نے 98 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی گئی ۔ سچن تیندولکر نے سال 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔ حالانکہ اس کے بعد وہ 2015 میں آل اسٹار میچ کھیلنے کیلئے اترے تھے ۔ اس میچ میں شعیب اختر ان کی ٹیم میں تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔