உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs SL, 2nd T20I: ٹیم انڈیا کے کھلاڑی کرونال پانڈیا کورونا پازیٹیو ، دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ ملتوی

    IND vs SL, 2nd T20I: ٹیم انڈیا کے کھلاڑی کرونال پانڈیا کورونا پازیٹیو ، دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ ملتوی ۔ (PIC: AP)

    ہندوستانی کرکٹر کرونال پانڈیا کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے کولمبو میں ہونے والے آج کے میچ کو ایک دن کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان آج ( 27 جولائی ) کو کھیلا جانے والا دوسری ٹی ٹوینٹی میچ ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اے این آئی نیوز ایجنسی کے مطابق ہندوستانی کرکٹر کرونال پانڈیا کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے کولمبو میں ہونے والے آج کے میچ کو ایک دن کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ ملتوی کیا گیا میچ اب بدھ ( 28 جولائی ) کو ہوگا ، جس کے بعد سیریز کا تیسرا میچ جمعہ کو ہوگا ۔

      کرونال پانڈیا کے کورونا وائرس پازیٹیو پائے جانے کے بعد ہندوستان اور سری لنکا دونوں ٹیموں کو آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے ۔ کرونال پانڈیا کے قریبی رابطے میں رہنے والے کھلاڑیوں پر گہری نظر رکھی جائے گی ۔ میچ کو فی الحال ایک دن کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔



      کرونال پانڈیا کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد پوری ٹیم کو آج ہی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا ۔ ہندوستان نے ون ڈے سیریز دو ایک سے جیتی تھی اور ٹی ٹوینٹی سیریز میں پہلا میچ جیت کر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے ۔

      بتادیں کہ ون ڈے سیریز کی شروعات بھی ملتوی کردی گئی تھی ، کیونکہ سری لنکائی بلے باز ، کوچ اور ویڈیو تجزیہ کار سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے ۔

      اس درمیان پرتھوی شا اور سوریہ کمار یادو کو سری لنکا سے انگلینڈ جانا تھا ۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان کے سفر کے منصوبہ پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے ۔ پرتھوی اور سوریہ کمار دونوں ہی سری لنکا میں ٹیم کا حصہ ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: