உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: انگلینڈ نے رقم کی تاریخ، بلے بازوں کی طوفانی اننگ کی بدولت بنایا ونڈے کا سب سے بڑا اسکور

    England vs Netherlands 1st ODI: جوس بٹلر اور لیام لیونگسٹون نے آئی پی ایل 2022 کے شاندار فارم کو نیدرلینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میں بھی برقرار رکھا۔ ان دونوں نے بلے سے ایسا کہرام مچایا کہ ونڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ جوس بٹلر نے اپنے ونڈے کیریئر کی سب سے بڑی اننگ کھیلی تو لیونگسٹون نے انگلینڈ کے لئے سب سے تیز نصف سنچری لگائی۔ ان دونوں کی طوفانی اننگ کی بدولت انگلینڈ نے ونڈے کیریئر کا سب سے بڑا اسکور کھڑا کردیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: انگلینڈ اور نیدر لینڈ کے درمیان چل رہے پہلے ونڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے زبردست بلے بازی کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے ونڈے انٹرنیشنل میں سب سے بڑے اسکور کار ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 498 رن بنائے، جو اب تک کا سب سے بڑا ونڈے اسکور ہے۔ اس سے پہلے 481 رن ونڈے کا سب سے بڑا اسکور تھا۔ یہ اسکور بھی انگلینڈ نے ہی آسٹریلیا کے خلاف سال 2018 میں بنایا تھا۔

      انگلینڈ کی شروعات خراب رہی

      حالانکہ انگلینڈ کی شروعات بے حد خراب رہی اور صرف ایک رن کے ذاتی اسکور پر سلامی بلے باز جیسن رائے آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد فلپ سالٹ اور ڈیوڈ مالان نے طوفانی بلے بازی کی اور دوسرے وکٹ کے لئے 222 رنوں کی زبردست شراکت کی۔ ٹاس جیت کر نیدر لینڈس نے انگلینڈ کو بلے بازی کے لئے مدعو کیا۔

      انگلینڈ کے تین سنچری والے بلے باز

      انگلینڈ کی طرف سے سلامی بلے باز فلپ سالٹ نے صرف 93 گیندوں میں  122 رن بنالئے۔ اس میں 14 چوکے اور تین چھکے شامل ہیں۔ ان کا ساتھ دے رہے ڈیوڈ ملان نے بھی زبردست بلے بازی کی اور 109 گیندوں میں 125 رن بنائے۔ ڈیوڈ نے اپنی اننگ میں 9 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ وکٹ بلے باز جاس بٹلر نے بھی اس میچ میں سنچری لگائی۔

      انگلینڈ نے نیدرس لینڈ کے خلاف اپنا ریکارڈ توڑ کر ونڈے کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔
      انگلینڈ نے نیدرس لینڈ کے خلاف اپنا ریکارڈ توڑ کر ونڈے کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔

      جوس بٹلر کی طوفانی اننگ

      آئی پی ایل سے ہی شاندار فارم میں چل رہے جوس بٹلر نے بھی اس میچ میں طوفانی اننگ کھیلی۔ جوس بٹلر نے صرف 43 گیندوں میں 100 رن پورے کئے۔ انہوں نے کل 70 گیندوں میں 162 رن بنائے، جس میں 7 چوکوں کے ساتھ 14 چھکے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لیم لیونگسٹن نے بھی تیز طرار بلے بازی کی اور صرف 22 گیندوں میں 66 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی 6 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔

      میچ میں لگے 26 چھکے، 36 چوکے

      اس میچ میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے کل 26 چھکے لگائے۔ اس میں سے 14 چھکے اکیلے جوس بٹلر نے ہی لگا دیئے۔ 6 چھکے لیم لیونگسٹن نے لگائے۔ فلپ سالٹ اور ڈیوڈ ملان نے 3-3 چھکے لگائے۔ 498 رنوں کا اسکور بنانے میں انگلینڈک ے بلے بازوں نے 36 چوکے بھی اس میچ میں لگائے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: