ممبئی: آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز بریٹ لی کا ماننا ہے کہ نوجوان تیز گیند باز عمران ملک کو ہندوستانی ٹسٹ ٹیم میں ہونا چاہئے۔ بریٹ لی ہندوستان میں تیز گیند بازی کی نئی صلاحیت سے کافی متاثر ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ کے موجودہ سیزن میں اویش خان، محسن خان، عمران ملک، مکیش چودھری، ارش دیپ سنگھ جیسے نوجوان تیز گیند بازوں نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ ٹسٹ کرکٹ میں 310 وکٹ لینے والے بریٹ لی ان سے کافی متاثر ہوئے ہیں۔
45 سالہ بریٹ لی نے ہفتہ کے روز کہا کہ عمران ملک کو ٹسٹ کرکٹ کھیلنا چاہئے۔ جموں وکشمیر کے آئی پی ایل-2022 میں اپنی رفتار سے کافی متاثر کیا اور 150 کلو میٹر سے زیادہ کی رفتار سے مسلسل گیند بازی کرکے سرخیاں بٹوریں۔ بریٹ لی نے کہا، ’دیکھئے وہ شاندار ہیں، عمران ملک نے جو کیا وہ شاندار رفتار ہے۔ مجھے امید ہے کہ اسے کھیل کے لمبے فارمیٹ (ٹسٹ) میں بھی کھیلنے کا موقع ملے گا‘۔

آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز بریٹ لی کا ماننا ہے کہ نوجوان تیز گیند باز عمران ملک کو ہندوستانی ٹسٹ ٹیم میں ہونا چاہئے۔
بریٹ لی نے مزید کہا، ’دو خان لڑکوں (محسن اور اویش) کے پاس اصلی صلاحیت ہے۔ ہندوستانی کرکٹ تیز گیند بازوں کی فوج پیدا کر رہا ہے۔ یہ مجھے کافی پسند آیا‘۔ انہوں نے کہا، ’ان کے پاس اچھے اسپن متبادل بھی ہیں، لیکن یقینی طور پر اگرآپ آسٹریلیا میں ٹی20 عالمی کپ کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو آپ کو ایسے کھلاڑی چاہئے جو تیز اچھال والے وکٹوں پر تیز گیند بازی کرسکیں۔
ہندوستانی عظیم کرکٹر ورٹ کوہلی کے بارے میں بریٹ لی نے کہا کہ وہ دماغ کو تروتازہ کرنے اور کچھ چیزوں پر کام کرنے کے لئے اس کھیل سے کچھ وقت کے لئے بریک لینے پر غور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’ہوسکتا ہے (یہ) کوہلی کے لئے پریکٹس میں واپس جانے اور کچھ چیزوں پر کام کرنے کا موقع ہو اور شاید کرکٹ سے آرام کرنے سے بھی انہیں فائدہ ہوگا۔ انہیں کچھ وقت کے لئے کھیل سے دور رہ کر دماغ کو تروتازہ کرنا چاہئے‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔