உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روی شاستری نے کہا، کچھ معاملوں میں عمران خان کی یاد دلاتے ہیں وراٹ کوہلی

    ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے ایک بار پھر کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کی ہے۔

    ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے ایک بار پھر کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کی ہے۔

    ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے ایک بار پھر کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کی ہے۔

    • Share this:
      ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے ایک بار پھر کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کوہلی کا موازنہ سابق پاکستانی کپتان عمران خان اور ویسٹ انڈیز کے معروف کھلاڑی سر ووین رچرڈ سے کی۔
      ہندوستانی کوچ نے ’کرک بز‘ ویب سائٹ کو دئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ، ’’ وراٹ ان معروف کھلاڑیوں میں شامل ہے جو جواب دینا جانتا ہے۔ وہ حاوی ہوکر کھیلنا چاہتا ہے اور کام کو لےکر اس کی طرح عظم دوسرا کوئی کھلاڑی نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے  کہ ہم ہندوستانی قسمت والے ہیں کہ ہمارے پاس وراٹ کوہلی جیسا کپتان ہے۔ وہ مجھے اس معاملہ میں عمران خان کی یاد دلاتا ہے‘‘۔
      First published: