உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Commonwealth Games 2022: ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کو شکست دینے اترے گی، ریکارڈ ہے بے مثال

    Commonwealth Games 2022: کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اچھی شروعات نہیں کرسکی۔ ہرمن پریت کور (Harmanpreet Kaur) کی قیادت والی ٹیم کو پہلے مقابلے میں ٹی20 کی عالمی چمپئن آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ملی۔

    Commonwealth Games 2022: کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اچھی شروعات نہیں کرسکی۔ ہرمن پریت کور (Harmanpreet Kaur) کی قیادت والی ٹیم کو پہلے مقابلے میں ٹی20 کی عالمی چمپئن آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ملی۔

    Commonwealth Games 2022: کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اچھی شروعات نہیں کرسکی۔ ہرمن پریت کور (Harmanpreet Kaur) کی قیادت والی ٹیم کو پہلے مقابلے میں ٹی20 کی عالمی چمپئن آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ملی۔

    • Share this:
      برمنگھم: ہرمن پریت کور (Harmanpreet Kaur) نے کامن ویلتھ گیمس میں بلے سے اچھی شروعات کی۔ پہلے مقابلے میں (Commonwealth Games 2022) انہوں نے نصف سنچری لگائی تھی، لیکن ٹی20 کی عالمی چمپئن آسٹریلیا نے دلچسپ میچ جیتا۔ 49 رنوں پر کنگارو ٹیم نے 5 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ ایشلے گارڈنر نے ناٹ آوٹ نصف سنچری لگاکر ہندوستان کے جبڑے سے جیت چھین لی تھی۔

      دوسری طرف پاکستانی ٹیم کو پہلے مقابلے میں بارباڈوس کے خلاف 15 رنوں سے شکست ملی۔ اتوار کو اب ہندوستان اور پاکستان کی خواتین ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں کے درمیان 4 سال بعد کوئی ٹی20 کا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کا ریکارڈ سخت حریف کے خلاف بہترین ہے۔

      آسٹریلیا کے خلاف اسمرتی مندھانا نے اچھی شروعات کی تھی۔ حالانکہ وہ بڑی اننگ نہیں کھیل سکی تھیں۔ نوجوان بلے باز شیفالی ورما اور کپتان ہرمن پریت کور نے بہترین بلے بازی کرکے اسکور کو 154 رن تک پہنچایا تھا۔ تیز گیند باز رینوکا سنگھ نے 18 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے تھے، لیکن انہیں دیگر گیند بازوں کا ساتھ نہیں ملا۔ میگھنا سنگھ نے 4 اوور میں 38 رن لٹا دیئے تھے۔ وہیں اسپنر رادھا یادو اور راجیشور گائیکواڑ بھی موثر نہیں چھوڑ سکیں۔ پوجا وستنکار کورونا کے سبب یہ مقابلہ نہیں کھیل سکی تھیں۔ وہ ٹیم کی اہم کھلاڑی ہیں۔ اس کا اثر میچ پر بھی دیکھنے کو ملا تھا۔

      ندا ڈار کی نصف سنچری، پھر بھی ٹیم ہاری

      دوسری طرف پاکستان کو باربا ڈوس نے ہرایا۔ باربا ڈوس نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 144 رن بنائے تھے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم ندا ڈار کے ناٹ آوٹ 50 رن کے سہارے 6 وکٹ پر 129 رن ہی بناسکی تھی۔ پہلے میچ میں اس کے گیند باز کوئی اثر نہیں چھوڑ سکے تھے۔ وہیں ٹیم نے 49 رنوں پر 4 بڑے وکٹ گنوا دیئے تھے۔ ایسے میں ٹیم لے حاصل کرنا چاہے گی۔ کپتان بسمہ معروف صرف 12 رن بناسکی تھیں۔

      11 میں سے 9 میچ ہندوستان نے جیتے

      ہندوستان اور پاکستان کی خاتون ٹیم کے درمیان اب تک 11 ٹی20 کے مقابلے کھیلے گئے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے 9 جبکہ پاکستان کو 2 میچ میں جیت ملی ہے۔ دونوں کے درمیان آخری مقابلہ نومبر2018 میں ہوا تھا۔ تب ہندوستانی ٹیم کو 7 وکٹ سے آسان جیت ملی تھی۔ گروپ اے میں باربا ڈوس کی ٹیم نمبر-1 پر جبکہ آسٹریلیا نمبر-2 پر ہے۔ ہندوستان تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ ایسے میں دونوں ہی ٹیمیں پہلی جیت حاصل کرکے پہلا پوائنٹ حاصل کرنا چاہیں گی۔ گروپ سے 2 ہی ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔ ایسے میں یہ میچ دونوں کے لئے بے حد اہم رہنے والا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: