உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND-W vs PAK-W: اسنیہہ رانا کی کریئر کی بہترین کارکردگی، پاکستان کی اننگز کو کیا تہنس نہس!

    IND-W vs PAK-W: اسنیہہ رانا کی کریئر کی بہترین کارکردگی، پاکستان کی اننگز کو کیا تہنس نہس! . (BCCI Women)

    IND-W vs PAK-W: اسنیہہ رانا کی کریئر کی بہترین کارکردگی، پاکستان کی اننگز کو کیا تہنس نہس! . (BCCI Women)

    Commonwealth Games 2022: اسنیہ رانا کو کامن ویلتھ گیمز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف موقع نہیں ملا تھا، لیکن اس آل راؤنڈر کو پاکستان کے خلاف پلیئنگ 11 میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے اس فیصلہ کو صحیح ثابت کرتے ہوئے نہ صرف بڑی شراکت داری کو توڑا بلکہ ٹی ٹوینٹی کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | New Delhi | Delhi
    • Share this:
      ایجبسٹن : اسنیہ رانا کو کامن ویلتھ گیمز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف موقع نہیں ملا تھا، لیکن اس آل راؤنڈر کو پاکستان کے خلاف پلیئنگ 11 میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے اس فیصلہ کو صحیح ثابت کرتے ہوئے نہ صرف بڑی شراکت داری کو توڑا بلکہ ٹی ٹوینٹی کیریئر کی بہترین کارکراسنیہ رانا کو کامن ویلتھ گیمز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف موقع نہیں ملا تھا، لیکن اس آل راؤنڈر کو پاکستان کے خلاف پلیئنگ 11 میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے اس فیصلہ کو صحیح ثابت کرتے ہوئے نہ صرف بڑی شراکت داری کو توڑا بلکہ ٹی ٹوینٹی کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ میچ دونوں ہی ٹیموں کے لئے اہم ہے۔ کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں پہلا میچ میں ہار چکی ہیں۔ بارش کے باعث میچ کو 18-18 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 99 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم کو 100 رنز کا ہدف ملا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جیریمی نے ہندوستان کو دلایا دوسرا گولڈ میڈل، 19 کی عمر میں بنایا ریکارڈ


      پاکستان کی پہلی وکٹ صفر رن پر گرگئی تھی۔ اس کے بعد سلامی بلے باز منیبہ علی اور کپتان بسمہ معروف نے دوسری وکٹ کیلئے 50 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ اس دوران آف اسپنر اسنیہ رانا نے 9ویں اوور میں دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کرکے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔ پہلے اس نے بسمہ معروف کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ انہوں نے 19 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔ اس کے انہوں نے آخری گیند پر منیبہ کو اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کیا ۔

      وکٹ کیپر بلے باز منیبہ علی نے ٹی ٹوینٹی کیرئیر کی بہترین اننگز کھیلی۔ انہوں نے 30 گیندوں میں 32 رنز بنائے۔ 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس طرح اسکور 3 وکٹوں پر 51 رنز ہوگیا۔ اس کے بعد پاکستان کی اننگز بکھر گئی۔ عائشہ نسیم 9 گیندوں پر 10 رنز بنانے کے بعد تیز گیند باز رینوکا سنگھ کا شکار ہوئیں۔ رینوکا نے پہلے میچ میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بیٹے کے 9 ماہ کا ہونے کے بعد کرکٹر نے گرل فرینڈ سے کرلی شادی، لو اسٹوری ہے بے حد دلچسپ


      13 اوورز کے بعد پاکستان کا اسکور 4 وکٹوں پر 72 رنز تھا۔ تاہم اس کے بلے باز آخری 5 اوورز میں صرف 27 رنز ہی بنا سکے اور 6 وکٹیں گنوا دیں۔ لیفٹ آرم اسپنر رادھا یادو نے 14ویں اوور میں 6 رنز دئے۔ 15ویں اوور میں عمائمہ سہیل 10 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئیں۔ دیپتی شرما نے 16ویں اوور میں 10 رنز دئے۔ آف اسپنر شیفالی ورما نے 17ویں اوور میں صرف 4 رنز دئے۔ اس دوران عالیہ ریاض 22 گیندوں پر 18 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئیں۔ میگھنا نے زبردست ڈائریکٹ تھرو کیا۔ آخری گیند پر شیفالی نے ان کی گیند پر فاطمہ کا شاندار کیچ پکڑا۔ انہوں نے 8 رنز بنائے۔

      پاکستان کے بلے بازوں نے 18ویں اوور میں 3 رنز بنائے۔ گیند باز رادھا یادو تھیں۔ ڈیانا بیگ کھاتہ کھولے بغیر ہی اسٹمپ آوٹ ہو گئیں۔ طوبی حسن ایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئیں۔ اسی دوران آخری گیند پر کائنات بولڈ ہوگئیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: