ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر ! مشکل میں پھنسے ٹیم انڈیا کے نئے سلیکٹر ابھئے کروویلا ، درج ہوئی شکایت

حال میں ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم (Indian Cricket Team) کے سلیکٹر بننے والے ابھئے کروویلا (Abey Kuruvilla) پر مفادات کے ٹکراو کا الزام لگا ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر ! مشکل میں پھنسے ٹیم انڈیا کے نئے سلیکٹر ابھئے کروویلا ، درج ہوئی شکایت
بڑی خبر ! مشکل میں پھنسے ٹیم انڈیا کے نئے سلیکٹر ابھئے کروویلا ، درج ہوئی شکایت

ٹیم انڈیا کے نئے سلیکٹر ابھئے کروویلا مشکلات میں گھر سکتے ہیں ۔ حال ہی میں ابھئے کروویلا کو ہندوستانی سینئر ٹیم کا سلیکٹر بنایا گیا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق تیز گیند باز کروویلا پر مفادات کے تصادم کا الزام لگا ہے ۔ ان کے خلاف مدھیہ پردیش کرکٹ بورڈ کے سابق رکن سنجیو گپتا نے شکایت درج کرائی ہے ۔ گپتا نے الزام لگایا کہ کروویلا کا مفادات کا ٹکرو ان کے دو کرداروں کی وجہ سے ہے ۔ ایک وہ ڈی وائی پاٹل اکیڈمی کے کھیل ڈائریکٹر ہیں اور ساتھ ہی قومی سلیکٹر بھی بنائے گئے ہیں ۔


ہندوستان کیلئے 10 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے میچ کھیلنے والے کروویلا سابق تیز گیند باز اجیت اگرکر کو پیچھے چھوڑ کر سلیکٹر بنے ہیں ۔ بی سی سی آئی کی کرکٹ صلاح کار کمیٹی کی میٹنگ میں اگرکر اور کروویلا کے نام پر کافی دیر تک تبادلہ خیال کیا گیا ، جس میں اگرکر پیچھے رہ گئے ۔


بی سی سی آئی کے ایک سیئر ذرائع کے مطابق اگرکر کو ممبئی کرکٹ بورڈ کی حمایت کبھی حاصل نہیں تھی ۔ ایسے الزامات تھے کہ ممبئی کے چیف سلیکٹر کے طور پر انہوں نے میچ نہیں دیکھے تھے ۔


چیتن شرا بنے ٹیم انڈیا کے نئے چیف سلیکٹر

ابھئے کروویلا کے علاوہ دیواشیش موہنتی اور چین شرما کو بھی ٹیم انڈیا کی سلیکشن کمیٹی میں منتخب کیا گیا ہے ۔ سلیکشن کمیٹی میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے چیتن شرما کو چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے ۔ 54 سال کے چیتن شرما نے ہندوستان کیلئے 23 ٹیسٹ اور 65 ون ڈے میچ کھیلے ہیں ۔  ٹیم انڈیا کی نئی سلیکشن کمیٹی کی مدت کار انگلینڈ سیریز سے شروع ہوگی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 26, 2020 10:57 PM IST