ہوم » نیوز » اسپورٹس

بڑی خبر : کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز رد

تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ دھرمشالہ میں بھاری بارش کی وجہ سے رد ہوگیا تھا اور اب باقی کے دو میچوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے رد کردیا گیا ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر : کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز رد
کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز رد

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز رد کردی گئی ہے ۔ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ دھرمشالہ میں بھاری بارش کی وجہ سے رد ہوگیا تھا اور اب باقی کے دو میچوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے رد کردیا گیا ہے ۔



قابل ذکر ہے کہ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 15 مارچ کو لکھنو میں اور تیسرا میچ 18 مارچ کو کولکاتہ میں کھیلا جانا تھا ۔ روز بروز کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر پہلے خالی اسٹیڈیم میں سیریز کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، مگر اب ملک میں اس کے 70 سے زیادہ معاملات سامنے آنے کے بعد سیریز کو ہی رد کردیا گیا ہے ۔
First published: Mar 13, 2020 06:14 PM IST