உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور کی وجہ سے خطرے میں پڑگئی تھی ان 15کرکٹروں کی جان ، اب آئی طبی رپورٹ

    بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور کی وجہ سے خطرے میں پڑگئی تھی ان 15کرکٹروں کی جان ، اب آئی طبی رپور

    بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور کی وجہ سے خطرے میں پڑگئی تھی ان 15کرکٹروں کی جان ، اب آئی طبی رپور

    یہ جانکاری کورونا وائرس ، بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور اور جنوبی افریقہ کی ٹیم سے وابستہ ہے ۔ یہ معاملہ اتنا سنگین ہے کہ اس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم کے 15 کرکٹروں کی جان خطرے میں پڑ گئی تھی ۔

    • Share this:
      چین کے ووہان شہر سے نکلے جان لیوا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں پچاس ہزار سے زیادہ افراد کی جان لے لی ہے ۔ ہندوستان میں بھی پچاس سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں سبھی طرح کی کھیل سرگرمیاں ملتوی کردی گئی ہیں ۔ اسی کے تحت بی سی سی آئی نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جارہی ون ڈے سیریز بھی رد کردی تھی ۔ اب اسی سیریز کو لے کر نئی جانکاری سامنے آئی ہے ۔

      یہ جانکاری کورونا وائرس ، بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور اور جنوبی افریقہ کی ٹیم سے وابستہ ہے ۔ یہ معاملہ اتنا سنگین ہے کہ اس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی ٹیم کے 15 کرکٹروں کی جان خطرے میں پڑ گئی تھی ۔ کوئنٹن ڈی کاک کی کپتانی والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کے انہیں 15 کرکٹروں کی ہیلتھ اپ ڈیٹ آئی ہے ۔

      دراصل آپ کو بتادیں کہ بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور کورونا وائرس پازیٹو پائی گئی تھیں اور اس دوران انہوں نے لکھنو میں کئی پارٹیوں میں بھی شرکت کی تھی ۔ اس کے بعد جو لوگ بھی ان کے رابطے میں آئے تھے ۔ انہیں لے کر افراتفری مچ گئی کہ کہیں کورونا وائرس کی زد میں وہ سب بھی تو نہیں آگئے ہیں ۔ وہیں ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دھرمشالہ میں ہونے والا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دوسرا ون ڈے لکھنو میں کھیلا جانا تھا ، جس کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم شہر پہنچ گئی تھی ۔ خاص بات یہ ہے کہ بالی ووڈ سنگر کنیکا کپور جس ہوٹل میں ٹھہری تھیں ، اسی ہوٹل میں جنوبی افریقی ٹیم کو ٹھہرایا گیا تھا ۔ ایسے میں اس بات کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جارہا تھا کہ کہیں کرکٹروں کو بھی اس وبا نے اپنی زد میں نہ لے لیا ہو ۔

      حالانکہ دورہ رد ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے وطن وٹ گئی تھی ، جہاں سبھی کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف کو 14 دن کیلئے آئسولیشن میں رکھا گیا تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ اب جنوبی افریقہ کی ٹیم کو لے کر تازہ خبر آئی ہے کہ کھلاڑیوں نے 14 دن کے آئسولیشن کی مدت پوری کرلی ہے ۔ کسی میں کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل افسر ڈٓاکٹر شعیب مانجرا نے کہا کہ جن کھلاڑیوں نے احتیاطا ٹیسٹ کرائے تھے ، ان سبھی کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔ بتادیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقہ میں ابھی دو ہفتوں کا لاک ڈاون باقی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: