ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا وائرس : شعیب اختر کا بڑا بیان ، کہا : گندے جوکس آرہے ہیں ، انسانیت سے امیون سسٹم تک سب گرگیا

شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جنگ فوڈ سے دور رہیں اور کچے پیاز نہ کھائیں ۔ اپنی کھانے پینے کی عادت سدھار لیں ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : شعیب اختر کا بڑا بیان ، کہا : گندے جوکس آرہے ہیں ، انسانیت سے امیون سسٹم تک سب گرگیا
کورونا وائرس : شعیب اختر نے کہا : گندے جوکس آرہے ہیں ، امیون سسٹم سے انسانیت تک سب گرگیا

کورونا وائررس نے پوری دنیا میں تباہی مچائی ہوئی ہے ۔ ہر جگہ لوگ اس وائرس کے شکار ہو رہے ہیں ۔ ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اکیس ہزار سے زیادہ لوگ اس عالمی وبا کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں ۔ پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے خلاف لوگوں کے رویہ پر سوالات کھڑے کئے ہیں ۔ شعیب اختر نے کہا کہ اس وائرس سے لڑنے کیلئے لوگوں کو خود میں سدھار کرنا ہوگا ۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ اپنے امیون سسٹم کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔


شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جنگ فوڈ سے دور رہیں اور کچے پیاز نہ کھائیں ۔ اپنی کھانے پینے کی عادت سدھار لیں ۔ ایسی چیزیں کھائیں جس سے آپ کا امیون سسٹم بہتر ہوسکے ۔ باہر کھانے سے پرہیز کریں ۔


سابق تیز گیند نے کہا کہ موجودہ وقت میں وہاٹس ایپ گروپ پر سبھی لوگ ڈاکٹر بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ وہاٹس ایپ پر لگے ہوئے ہیں ، گندے جوکس آرہے ہیں ، گندے مذاق ہورہے ہیں ۔ کورونا وائرس کو لے کر مذاق ہورہا ہے ، لوگوں کو اس وائرس کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا ۔ مگر سوشل میڈیا پر سبھی ڈاکٹر بن رہے ہیں ۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ وائرس ایسے پھیلتا ہے تو کوئی کچھ کہہ رہا ہے ، ہمیں معاف کر دو ، ڈاکٹر سے پوچھنے دو ۔


شعیب اختر نے کہا کہ یہ وقت اللہ سے معافی مانگنے کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے ، سب سے بڑا گنہگار میں ہوں ، مگر ہم سبھی مل کر معافی مانگتے ہیں ، ہندو ، مسلم ، سکھ ، عیسائی سبھی معافی مانگتے ہیں تاکہ اس مصیبت سے پیچھا چھوٹے ۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہا کہ ہمیں خود کو بہتر بنانا ہوگا ۔ ان کے مطابق لوگوں کو خود کو سدھارنا ہوگا ، میں تڑپ کر اس لئے بول رہاہوں کہ انسانیت بہت نیچے گر گئی ہے ، انسان خود اتنی گراوٹ کا شکار ہے کہ کسی سے کیا شکایت کریں ۔ سوچ سے لے کر امیون سسٹم تک گراوٹ کا شکار ہے ۔ ہمیں بطور انسان اوپر اٹھنا ہوگا ۔
First published: Mar 26, 2020 04:33 PM IST