ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا وائرس کے قہر کے درمیان انگلینڈ کو ورلڈ چمپئن بنانے والے اس کھلاڑی نے کی دوسری شادی

انگلینڈ کیلئے 22 ٹیسٹ ، 25 ون ڈے اور 18 ٹی 20 میچ کھیلنے والے ریان نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے ۔

  • Share this:
کورونا وائرس کے قہر کے درمیان انگلینڈ کو ورلڈ چمپئن بنانے والے اس کھلاڑی نے کی دوسری شادی
کورونا وائرس کے قہر کے درمیان انگلینڈ کو ورل چمپئن بنانے والے اس کھلاڑی نے کی دوسری شادی

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے دنیا بھر میں ہدایات جاری کی جارہی ہیں ۔ ہندوستان میں بھی حالات بہت اچھے نہیں ہیں ، جہاں کئی جگہ لاک ڈاون کردیا گیا ہے تو وہیں کئی جگہوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔ پانچ سے زیادہ لوگوں کو کہیں بھی ایک ساتھ جمع ہونے پر روک ہے ۔ وہیں لوگوں سے ایک دوسرے کے درمیان کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ سماجی اجتماع اور کھیل مقابلوں کو رد کردیا گیا ہے ۔


دنیا بھر میں کئی جگہ شادیاں تک ملتوی کی جارہی ہیں ۔ حالانکہ اس معاملہ میں انگلینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ جتانے میں اہم کردار ادا کرنے والے تیز گیند باز ریان سائڈباٹم کافی خوش قسمت رہے ، جنہوں نے ایک جگہ زیادہ تعداد میں جمع نہ ہونے کی حکومت ہدایت سے کچھ دن پہلے ہی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرلی ۔


انگلینڈ کیلئے 22 ٹیسٹ ، 25 ون ڈے اور 18 ٹی 20 میچ کھیلنے والے ریان نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میری شادی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ، ہم دونوں کیلئے یہ یادگار دن تھا ، مجھے ان لوگوں کیلئے برا لگ رہا ہے ، انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی شادی ملتوی کرنی پڑی ۔ اتنا ہی نہیں ، سائڈباٹم نے کورونا وائرس کو روکنے کیلئے ملک میں سماجی اجتماع پر پابندی عائد کرنے کے حکومت کے قدم کا خیر مقدم کیا ہے ۔


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر لیام پلنکیٹ بھی سائڈباٹم کی شادی میں شامل ہوئے ۔ سائڈباٹم نے اپنی گرل فرینڈ میڈی کوسٹگن سے شادی کی ہے ۔ میڈی نے بتایا کہ ان کی شادی کی جگہ فلم ریلس ان ونڈرلینڈ سے متاثر تھی ۔ ہم نے کافی مستی کی اور سبھی کیلئے یہ یادگار لمحہ بن گیا ۔ سائڈباٹم نے انگلینڈ کیلئے تینوں فارمیٹ میں کل 131 وکٹ لئے ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے نام نیوزی لینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک بھی درج ہے ۔ انہوں نے سال 2017 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا ۔
First published: Mar 23, 2020 05:01 PM IST