شاہین آفریدی نے دو گیندوں پر جھٹکے دو وکٹ، بولڈ ہونے کے بعد ہکا بکا رہ گئے لابوشین، دیکھئے VIDEO
شاہین شاہ آفریدی نے اپنی کاؤنٹی چیمپئن شپ کا آغاز شاندار انداز میں کیا ہے۔ (AFP)
County championship 2022: شاہین شاہ آفریدی نے اپنی کاؤنٹی چیمپئن شپ کا آغاز شاندار انداز میں کیا ہے۔ مڈل سیکس کے لیے کھیلتے ہوئے انھوں نے گلیمورگن کے خلاف لگاتار 2 گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران انہوں نے آسٹریلیا کے مارنس لابوشین کو بولڈ کردیا ۔ آوٹ ہونے کے بعد وہ ہکا بکا رہ گئے ۔
لندن : شاہین شاہ آفریدی نے اپنی کاؤنٹی چیمپئن شپ کا آغاز شاندار انداز میں کیا ہے۔ مڈل سیکس کے لیے کھیلتے ہوئے انھوں نے گلیمورگن کے خلاف لگاتار 2 گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران انہوں نے آسٹریلیا کے مارنس لابوشین کو بولڈ کردیا ۔ آوٹ ہونے کے بعد وہ ہکا بکا رہ گئے ۔ وہ اس وقت ٹیسٹ میں نمبر 1 بلے باز ہیں۔ وہیں آفریدی گیند بازوں کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ 4 روزہ میچ کے پہلے دن مڈل سیکس نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ خبر لکھنے تک گلیمورگن نے 31 اوورز میں 7 وکٹوں پر 93 رنز بنا لئے تھے ۔ کرس کک 30 رنز بناکر کھیل رہے ہیں ۔
شاہین آفریدی نے 9ویں اوور کی چوتھی گیند پر مارنس لابوشین کو بولڈ کیا۔ انہوں نے 25 گیندوں میں 8 رنز بنائے۔ ایک چوکا لگایا ۔ اگلی ہی گیند پر سیم نارتھ ایسٹ کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم نے 30 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دی تھیں ۔ آفریدی نے اب تک 11 اوورز کی گیند بازی کی ہے اور 3 اوورز میڈن پھینکے ہیں۔ 25 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی اچھی گیند بازی کی تھی ۔
Shaheen Afridi's FIRST County Championship wicket...and it's Marnus Labuschagne.pic.twitter.com/y9xP3RTFI0
22 سال کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارکردگی شاندار رہی ہے۔ اس میچ سے قبل وہ 30 میچوں میں 24 کی اوسط سے 121 وکٹیں لے چکے ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی 39 رنز کے عوض 8 وکٹیں ہیں۔ 11 مرتبہ چار اور پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لی ہیں ۔ وہ پاکستان کے لیے 24 ٹیسٹ بھی کھیل چکے ہیں۔ 25 کی اوسط سے 95 وکٹیں لے چکے ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی 51 رنز کے عوض 6 وکٹیں ہیں۔
ہندوستان کے چیتیشور پجارا بھی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سسیکس کے لیے کھیل رہے ہیں۔ آخری میچ میں انہوں نے ڈبل سنچری بنائی اور میچ ڈرا کر دیا۔ دوسرے میچ میں ووسٹر شائر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے خبر لکھے جانے تک سسیکس کے خلاف 4 وکٹوں پر 133 رنز بنالئے ہیں ۔ ایڈ پولک نے 77 رنز بنائے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔