نئی دہلی: سابق پاکستانی کرکٹر محمد عامر ریٹائرمنٹ کے بعد میدان پر واپسی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے گلوسٹر شر کے ساتھ تین میچوں کے لئے شارٹ ٹرم ڈیل سائن کی ہے۔ پاکستان کے لئے 36 ٹسٹ، 61 ونڈے اور 50 ٹی20 میچ کھیلنے والے محمد عامر کاونٹی چمپئن شپ میں زخمی نسیم شاہ کو ریپلیس کریں گے۔ محمد عامر مینچسٹر میں ٹیم سے جڑ گئے ہیں۔ وہ سرے، ہیمپشر اور سمرسیٹ کے خلاف مقابے کے لئے دستیاب رہیں گے۔ محمد عامر نے کہا کہ اب میں گلوسٹرشر کے ساتھ کھیلنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا۔
سابق پاکستانی گیند باز نے کہا کہ مجھے یہاں کی صورتحال میں کھیلنا پسند ہے اور مجھے اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ امید ہے کہ میں ٹیم کے لئے شاندار کارکردگی پیش کرسکتا ہوں۔ محمد عامر نے گزشتہ بار 2019 میں ایکسیس کے لئے ریڈ بال کرکٹ کھیلا تھا۔ وہیں سال 2019 میں ہی آخری بار پاکستان کے لئے ٹسٹ اور ونڈے کرکٹ کھیلا تھا۔ وہیں سال 2020 میں پاکستان کے لئے آخری ٹی20 میچ کھیلا تھا۔ وہ دنیا بھر کی لیگوں میں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔بھائی کی جائیداد پر غیر قانونی قبضہ، محمد شمی کی اہلیہ حسین جہاں پر اب والدین نے لگائے سنگین الزامسال
2020 میں محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے لیا تھا ریٹائرمنٹگلوسٹر شر کے پرفارمنس ڈائریکٹر اسٹیو اسنیل نے کہا کہ وہ عامر جیسے معیاری گیند باز کو سائن کر کے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عامر ضرورت کے مطابق، بالکل فٹ ہیں اور انہیں یقین ہے کہ 3 میچوں میں عامر ٹیم کے لئے بہترین متبادل ثابت ہوں گے۔
محمد عامر کے انٹرنیشنل کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے پاکستان کے لئے 36 ٹسٹ میچوں میں 119 وکٹ حاصل کئے۔ اس دوران ان کی اکنامی 2.85 کی رہی۔ وہیں 61 ونڈے میچوں میں 81 وکٹ حاصل کئے، جس میں ان کی اکنامی 4.77 کی رہی۔ وہیں محمد عامر نے پاکستان کے لئے 50 ٹی20 میچ کھیلے، جس میں 7.02 کی اکنامی سے 59 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے دسمبر 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔