உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان کے اس قدم سے بوکھلایا پاکستان کرکٹ بورڈ ، آئی سی سی کی میٹنگ میں اٹھائے گا معاملہ

    عمران خان کی فائل فوٹو ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہندوستان میں کرکٹ کلب آف انڈیا کے ذریعہ پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے پوسٹر ہٹائے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

    • Share this:
      پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہندوستان میں کرکٹ کلب آف انڈیا ( سی سی آئی ) کے ذریعہ پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے پوسٹر ہٹائے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ 14 فروری کو جیش محمد کے ذریعہ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کی شہادت کے بعد سی سی آئی نے ہفتہ کو عمران خان کی فوٹو کو ڈھکنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

      اس کے ایک دن بعد پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے موہالی میں عمران خان سمیت دیگر پاکستانی کرکٹروں کے پوسٹر ہٹا دئے جبکہ پیر کو جے پور کے سوائی مان سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم سے بھی پاکستانی کرکٹروں کی تصویروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

      ان سب واقعات کے بعد پی سی بی کے ڈائریکٹر وسیم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرکٹ نے ہمیشہ لوگوں اور ملکوں کو ایک ساتھ لانے کا کام کیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان سپرلیگ کی ڈیجیٹل کوریج کو بلاک کردینا ، ساتھ ہی ساتھ پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان سمیت پاکستان کے دیگر بڑے کرکٹروں کے پوسٹر تاریخی مقامات سے ہٹا دینا کافی مایوس کن ہے ۔

      یہ بھی پڑھیں : پلوامہ حملہ سے پاکستان سپرلیگ کو لگا بڑا جھٹکا ، ڈی اسپورٹس کے بعد اب اس کمپنی نے کھینچے ہاتھ

       

      وسیم خان نے مزید کہا کہ پی سی بی اس معاملہ کو بی سی سی آئی اور آئی سی سی کی 28 فروری کو ہونے والی میٹنگ میں بھی اٹھائے گا ۔ خیال رہے کہ آئی ایم جی ریلائنس پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کی مخالفت میں پاکستان سپر لیگ کی نشریات سے الگ ہوگیا ہے ۔
      First published: