உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cricket: کرکٹ میں بڑی تبدیلی، ہر اینڈ سے اب لگاتار 5 اوورز، 10 کی بجائے ٹیم کے پاس صرف 6 وکٹ

    Cricket: کرکٹ میں بڑی تبدیلی، ہر اینڈ سے اب لگاتار 5 اوورز، 10 کی بجائے ٹیم کے پاس صرف 6 وکٹ (Chris gayle instagram)

    Cricket: کرکٹ میں بڑی تبدیلی، ہر اینڈ سے اب لگاتار 5 اوورز، 10 کی بجائے ٹیم کے پاس صرف 6 وکٹ (Chris gayle instagram)

    The 6ixty: شائقین کرکٹ کو اب کرکٹ کے میدان میں ایک نئی طرز کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے 10ویں سیزن سے پہلے دی سکسٹی کے نام سے ایک ٹی 10 ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      سینٹ کٹس: شائقین کرکٹ کو اب کرکٹ کے میدان میں ایک نئی طرز کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے 10ویں سیزن سے پہلے دی سکسٹی کے نام سے ایک ٹی 10 ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس طرح کا ایوینٹ ہر 3 ماہ بعد منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔ یعنی سال میں 4 بار۔ 3 ویسٹ انڈیز میں اور ایک بیرون ملک ۔ پہلا سیزن 24 سے 28 اگست تک سینٹ کٹس میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

      اس ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم کے پاس صرف 6 وکٹیں ہوں گی۔ ایک اینڈ سے لگاتار 5 اوورز کی گیند بازی کی جائے گی ۔ لیجنڈ بلے باز کرس گیل کو اس کا برانڈ امبیسیڈر بنایا گیا ہے۔ اس میں مردوں کی سبھی 6 ٹیمیں اور خواتین کی کیٹیگری کی کل 3 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ اس کے اصول خاص ہیں ۔ ایسے میں یہ شائقین کو ایک الگ ہی تجربہ دے سکتا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑی کے ایک ٹیم سے کھیلیں گے T20ورلڈ کپ، اتنے کرکٹرز کو ملا موقع


      سی پی ایل کے سی ای او پیٹ رسل نے کرک انفو کو بتایا کہ نئی طرح کی کنڈیشنز سے گیند بازوں کو فائدہ ہوگا ۔ یہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وہ صرف مار کھانے کیلئے نہیں اتریں گے ۔ کچھ لوگ کہیں گے کہ یہ کرکٹ نہیں ہے، لیکن میرا ماننا ہے کہ کرکٹ اس کا سب سے اہم عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف جوش اور دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش ہے، جیسا کہ اس وقت گالف کے ساتھ ہو رہا ہے۔ آپ کو کبھی کبھی چیزوں کو الگ طرح سے دیکھنا ہوتا ہے۔ یہ سب نئے فینس کے بارے میں ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستانی کرکٹر سرفراز احمد کو بیٹے عبداللہ نے کیا کلین بولڈ، ویڈیو ہوا وائرل


      دی سکسٹی کے خاص قوانین

      بلے بازی کرنے والی ہر ٹیم کی 10 کی بجائے 6 وکٹیں ہوں گی۔ یعنی 6 وکٹوں کے گرنے کے بعد اننگز ختم ہو جائے گی۔

      اگر بلے بازی کرنے والی ٹیم پہلے 2 اوورز کے پاور پلے میں 2 چھکے لگانے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ تیسرے اوور کے پاور پلے کو کسی بھی وقت اپنی مرضی کے مطابق استعمال کر سکتی ہے ۔

      ٹیمیں ہر اینڈ سے لگاتار 5 اوورز ڈالیں گی۔ ایسا نہیں کہ ہر اوور کے بعد اینڈ بدلا جائے گا ۔

      اگر ٹیمیں 45 منٹ کے اندر اپنے 10 اوورز پھینکنے میں ناکام رہتی ہیں تو آخری 6 گیندوں کے لئے فیلڈر کو ہٹا دیا جائے گا ۔

      فینس ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعہ مسٹری فری ہٹ کیلئے ووٹ کرسکیں گے ۔

      خیال رہے کہ یہ ٹورنامنٹ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ شراکت داری میں شروع ہوگا، جو ٹی 10 ٹورنامنٹ شروع کرنے والا پہلا مکمل رکن بورڈ بن گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: