ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقہ کو لگا بڑا جھٹکا ، آرچر کی باونسر پر یہ اسٹار بلے باز ہوا زخمی ، لوٹنا پڑگیا پویلین

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے ۔ پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقہ کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔

  • Share this:
ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقہ کو لگا بڑا جھٹکا ، آرچر کی باونسر پر یہ اسٹار بلے باز ہوا زخمی ، لوٹنا پڑگیا پویلین
ہاشم آملہ

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے ۔ پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقہ کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ جنوبی افریقہ کا سلامی بلے باز ہاشم آملہ زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے ہیں ۔ انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچرکی باونسر آملہ کے چہرے کے سامنے ہیلمٹ پر لگی ۔


فیزیو سے مشورہ کے بعد ہاشم آملہ پویلین لوٹ گئے ۔ انہوں نے پانچ رن بنائے تھے ۔ جنوبی افیرہق کی اننگز کے چوتھے اوور کی پانچویں گیند پر آملہ کو چوٹ لگی ۔ آملہ پل شارٹ کھیلنا چاہ رہے تھے ، لیکن گیند کی رفتار نے بلے کو مات دیدی اور وہ آملہ کے ہیلمٹ پر جاکر لگی ۔


خیال رہے کہ انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 311 رن بنائے ہیں اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 312 رنوں کا ہدف دیا ہے ۔ انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس نے سب سے زیادہ 89 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ جیسن رائے ، روٹ اور مورگن نے بھی نصف سنچریاں بنائیں ۔

First published: May 30, 2019 08:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading