ہوم » نیوز » اسپورٹس

گاوں میں کھیلتا تھا پاکستان کا یہ کرکٹر ، وزیر اعظم کی نظر پڑی تو چمکی قسمت ، اب ورلڈ کپ میں بنا تروپ کا اکا

پاکستان کے اسپنر شاداب خان پر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دوران کافی نظریں ہیں ۔ یہ نوجوان گیند باز پاکستان کیلئے تروپ کا اکا ثابت ہوسکتا ہے ۔

  • Share this:
گاوں میں کھیلتا تھا پاکستان کا یہ کرکٹر ، وزیر اعظم کی نظر پڑی تو چمکی قسمت ، اب ورلڈ کپ میں بنا تروپ کا اکا
فائل فوٹو

پاکستان کے اسپنر شاداب خان پر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے دوران کافی نظریں ہیں ۔ یہ نوجوان گیند باز پاکستان کیلئے تروپ کا اکا ثابت ہوسکتا ہے ۔ وہ کچھ سال پہلے تک اپنے گاوں کی گلیوں میں کلب کرکٹ کھیلتے تھے ۔ لیکن اپنی زبردست محنت اور سخت پریکٹس کے دم پر انہوں نے قومی ٹیم میں جگہ بنائی اور اس کے اہم حصہ بن گئے ۔ وہ اس وقت ٹی 20 میں شاندار ریکنگ میں تیسرے مقام پر ہیں ۔


شاداب خان کو پاکستان کے وزیر اعظم اور 1992 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کی تلاش مانا جاتا ہے ۔ عمران خان نے پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے پہلے ہوئی ملاقات میں اس بات کا ذکر کیا تھا ۔ یہ سن کر پاکستان کے کوچ مکی آرتھر اور دیگر کھلاڑی حیران رہ گئے تھے ۔


شاداب کے سابق کلب کوچ سجاد احمد نے بتایا کہ کرکٹ کیلئے شاداب کا لگاو زوردار ہے ۔ وہ رات کو نو بجے سو جاتا ہے اور سورج نکلنے سے پہلے میدان پر پہنچ جاتا ہے ۔ کئی سال سے اس کا یہ روز کا معمول ہے اور وہ گھنٹوں پریکٹس کرتا ہے ۔


क्रिकेट वर्ल्‍ड कप 2019: गांव में खेलता था ये क्रिकेटर, प्रधानमंत्री की नजर पड़ी तो चमकी किस्‍मत

شاداب نے پنجاب خطہ کے میانوالی ضلع میں سندھو ندی کے کنارے کی پچوں پر کرکٹ کھیلنی شروع کی ۔ یہ عمران اور سابق کپتان مصباح الحق کا بھی گھر ہے ۔ پاکستان کی انڈر 16 ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے بعد وہ انڈر 19 عالمی کپ 2016 کیلئے منتخب کئے گئے جس میں انہوں نے 11 وکٹ لئے ۔

क्रिकेट वर्ल्ड कप २०१९, Cricket World Cup 2019, pakistan national cricket team, shadab khan, pakistan spinner shadab khan, पाकिस्‍तान क्रिकेट टीम, शादाब खान

اس کے بعد پاکستان اے کیلئے انہوں نے پانچ وکٹ جھٹکے ۔ انہوں نے سری لنکا اے کے خلاف غیرمجاز ٹیسٹ میں 48 رن بھی بنائے ۔ پاکستان سپرلیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھیلنے کے بعد انہیں پاکستان میں جگہ ملی تو انہوں نے برج ٹاون میں ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیز پر ملی ٹی 20 جیت میں مین آف دی میچ بنے ۔ انہوں نے چمپئنز ٹرافی 2017 میں ہندوستان کے خلاف یوراج سنگھ کا قیمتی وکٹ لیا ۔

क्रिकेट वर्ल्ड कप २०१९, Cricket World Cup 2019, pakistan national cricket team, shadab khan, pakistan spinner shadab khan, पाकिस्‍तान क्रिकेट टीम, शादाब खान

شاداب نے اب تک پانچ ٹیسٹ ، 34 ونڈے اور 21 بین الاقوامی ٹی 20 میچ کھیلے ہیں اور انہوں نے بالترتیب 12 ، 47 اور 44 وکٹ لئے ہیں ۔ دو سال پہلے انگلینڈ میں کھیلی گئی چمپئز ٹرافی میں انہوں نے چار وکٹ لئے تھے ۔
First published: May 30, 2019 06:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading