IPL 2023: ایم ایس دھونی کی طوفانی بلے بازی، دہلی کا نکلا دم، ٹورنامنٹ سے تقریبا باہر!

IPL 2023: ایم ایس دھونی کی طوفانی بلے بازی، دہلی کا نکلا دم، ٹورنامنٹ سے تقریبا باہر! ۔ تصویر : AP

IPL 2023: ایم ایس دھونی کی طوفانی بلے بازی، دہلی کا نکلا دم، ٹورنامنٹ سے تقریبا باہر! ۔ تصویر : AP

CSK vs DC IPL 2023: چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹاپ آرڈر کے فلاپ ہونے کے بعد دھونی نے تیز اننگز کھیلتے ہوئے اسکور کو 8 وکٹوں پر 167 تک پہنچا دیا۔ اس کے جواب میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم 8 وکٹوں پر 140 رنز ہی بناسکی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے 55ویں میچ میں چنئی سپر کنگز کا مقابلہ دہلی کیپٹلز سے ہوا۔ چنئی کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ٹاپ آرڈر کے فلاپ ہونے کے بعد دھونی نے تیز اننگز کھیلتے ہوئے اسکور کو 8 وکٹوں پر 167 تک پہنچا دیا۔ اس کے جواب میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم 8 وکٹوں پر 140 رنز ہی بناسکی ۔ اس شکست کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلس کی ٹیم ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہو گئی۔

    چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا، لیکن آدھی ٹیم سستے میں آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئی۔ شاندار فارم میں چل رہے ڈیون کانوے 24 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ ریتوراج گائیکواڑ 10 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ شیوم دوبے نے کچھ اچھے ہاتھ دکھائے لیکن وہ 25 رنز سے آگے نہیں بڑھ سکے۔ ایک ایک کرکے ٹیم کے ٹاپ 5 بلے باز اسپنر کی جال میں پھنستے چلے گئے ۔

    چنئی کی ٹیم صرف 126 رنز کے اسکور پر اپنے 6 وکٹ گنوا چکی تھی۔ اس کے بعد جب مہندر سنگھ دھونی نے میدان میں قدم رکھا تو میچ کا رخ ہی بدل گیا۔ انہوں نے 222 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ صرف 9 گیندوں میں 20 رنز بنائے۔ خلیل احمد کے اوور میں دھونی کے بلے سے دو چھکے اور ایک چوکا دیکھنے کو ملا۔ کپتانی کی اننگز کی وجہ سے ہی ٹیم 8 وکٹوں پر 167 رنز تک پہنچ سکی۔

    168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دیپک چاہر نے دہلی کی ٹیم کو لگاتار دو جھٹکے دئے۔ پہلے ڈیوڈ وارنر کو صفر پر واپس بھیجا اور پھر خطرناک نظر آرہے فل سالٹ کو 17 رنز کے اسکور پر آؤٹ کیا ۔ امپیکٹ کھلاڑی منیش پانڈے 27 اور جورائلی روسو 35 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: ایک نو بال پڑی راجستھان کو بھاری، آخری گیند پر عبد الصمد نے چھکا مار کر حیدرآباد کو دلائی جیت


    یہ بھی پڑھئے: IPL 2023: الٹی پینٹ پہن کر کھیلنے اتر گیا یہ طوفانی سلامی بلے باز، پھر دوڑا دوڑا گیا میدان سے باہر



    چنئی کے خلاف اکشر پٹیل نے اچھی اننگز کھیل کر ضرورر ٹیم کو واپسی کرانے کی کوشش کی ۔ تاہم دہلی کی ٹیم یہ میچ نہیں جیت سکی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: