உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈیل اسٹین کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، کہا : 20 سال کی ٹریننگ اور خوشیوں کے ساتھ کھیل کو کہہ رہاہوں الوداع

    ڈیل اسٹین کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، کہا : 20 سال کی ٹریننگ اور خوشیوں کے ساتھ کھیل کو کہہ رہاہوں الوداع

    ڈیل اسٹین کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، کہا : 20 سال کی ٹریننگ اور خوشیوں کے ساتھ کھیل کو کہہ رہاہوں الوداع

    عظیم تیز گیند باز ڈیل اسٹین (Dale Steyn Retirement) نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے ۔ 2004 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے اس تیز گیند باز نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں اپنا جلوہ دکھایا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے ۔ ڈیل اسٹین نے منگل کو اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔ بتادیں کہ ڈیل اسٹین نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 699 وکٹ حاصل کئے ۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 435 ، ون ڈے میں 196 اور ٹی ٹوینٹی میں 64 وکٹ اپنے نام کئے ۔ ڈیل اسٹین نے ٹویٹر پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔ ایک انتہائی جذباتی پوسٹ میں ڈیل اسٹیشن نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں ، سبھی فینس ، اہل خانہ اور صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔

      ڈیل اسٹین نے اپنی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی جرسی کی کچھ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ایک نوٹ لکھا ۔ ڈیل اسٹین نے لکھا : 20 سال کی ٹریننگ ، میچ ، سفر، جیت ، ہار ، بھائی چارہ ، خوشیاں ، بہت سی یادیں ہیں کہنے کیلئے ، بہت سے چہرے ہیں شکریہ ادا کرنے کیلئے ، آج میں آفیشیل طور پر اس کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہوں جس کو میں سب سے زیادہ پیار کرتا ہوں ۔ کھٹا میٹھا لیکن شاندار ، میں اپنے اہل خانہ ، ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ۔

      ڈیل اسٹین نے اسی سال جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ آئی پی ایل 2021 میں حصہ نہیں لیں گے ۔ حالانکہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا کوئی اعلان نہیں کیا تھا ۔ اسٹین نے اگست 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا اور 2020 میں انہیں جنوبی افریقہ کے سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا گیا تھا ۔

      ڈیل اسٹیشن 2020 میں جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوینٹی ٹیم میں منتخب کئے گئے تھے اور انہوں نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی ، لیکن تبھی کورونا وائرس کی وبا آگئی اور 2020 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ رد ہوگیا ۔ اب ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اکتوبر میں ہونا ہے اور اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے اس تیز گیند باز نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: