ہوم » نیوز » اسپورٹس

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے پہلے بھانگڑا کرتی نظر آئی پاکستانی ٹیم ، روکنے پہنچے کپتان سرفراز تو ملا ایسا جواب

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم تنقید کی زد پر ہے ۔ یہی نہیں ٹیم پر ورلڈ کپ سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہونے کا بھی خطرہ منڈلا رہا ہے ۔

  • Share this:
جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے پہلے بھانگڑا کرتی نظر آئی پاکستانی ٹیم ، روکنے پہنچے کپتان سرفراز تو ملا ایسا جواب
جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے پہلے بھانگڑا کرتی نظر آئی پاکستانی ٹیم

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم تنقید کی زد پر ہے ۔ یہی نہیں ٹیم پر ورلڈ کپ سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہونے کا بھی خطرہ منڈلا رہا ہے ۔ ابھی تک کھیلے گئے پانچ مقابلے میں سے پاکستان نے صرف ایک جیت حاصل کی ہے جبکہ تین میچوں میں اس کو شکست ملی ہے ۔ ان کی اس شکست میں ہندوستان سے ملی ہار بھی شامل ہے۔


فی الحال اس ٹیم کیلئے سب سے ضروری چیز دباو سے باہر نکلنا ہے ۔ اتوار کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا ، جو دونوں ٹیموں کیلئے کرو یا مرو کی صورتحال ہے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اب تک چھ میچوں میں صرف ایک میں ہی جیت حاصل کی ہے جبکہ چار میں اس کو شکست ملی ہے ۔




شاید اسی دباو کو کم کرنے کیلئے میچ شروع ہونے سے پہلے پاکستانی ٹیم بھانگڑا کرتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف مقابلہ سے پہلے پاکستانی کیمپ میں کھلاڑی ڈانس کرکے ماحول کو نارمل بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ حالانکہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی کپتان سرفراز احمد شاید ٹیم کو روکنے کیلئے پہنچے تھے ، لیکن ان کو وہاں سے بھگا دیا گیا ۔
First published: Jun 23, 2019 02:34 PM IST