ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایک سال کی پابندی کے بعد پھر بولا ڈیوڈ وارنر کا بلا ، بنائی شاندار سنچری ، پاکستانی فیلڈرس نے بھی دیا خوب ساتھ

آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سنچری بنائی ۔ انہوں نے گیند سے چھیڑ چھاڑ معاملہ میں ایک سال کی پابندی جھیلنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے یہ پہلی سنچری بنائی ہے ۔

  • Share this:
ایک سال کی پابندی کے بعد پھر بولا ڈیوڈ وارنر کا بلا ، بنائی شاندار سنچری ، پاکستانی فیلڈرس نے بھی دیا خوب ساتھ
(AP Photo)

آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سنچری بنائی ۔ انہوں نے گیند سے چھیڑ چھاڑ معاملہ میں ایک سال کی پابندی جھیلنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے یہ پہلی سنچری بنائی ہے ۔ وارنر کے ون ڈے کیریئر کی یہ 15 ویں سنچری ہے ۔ انہوں نے 102 گیندوں میں 11 چوکوں اور چھکے کی مدد سے 100 پورے کئے ۔ اس سنچری میں پاکستانی فیلڈرس نے بھی ان کی کافی مدد کی ۔ ان کے کئی کیچ چھوڑے گئے ۔


ڈیوڈ وارنر کی پاکستان کے خلاف یہ لگاتار تیسری سنچری ہے ۔ انہوں نے اس سے پہلے ون ڈے میچوں میں 130 اور 179 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی تھی ۔ تاہم ورلڈ کپ کے اس میچ میں ڈیوڈ وارنر 111 گیندوں پر 107 رن کی اننگز کھیل کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے ۔ امام الحق نے ان کا شاندار کیچ پکڑا ۔


وارنر نے اپنی سنچری بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ہی مکمل کی تھی ۔ گیند ان کے بلے سے لگ کر وکٹ کیپر اور پہلی سلپ کے درمیان سے چار رن کیلئے نکل گئی ۔ سنچری پوری کرتے ہی وارنر خوشی سے جھوم اٹھے اور اپنے مشہور انداز میں انہوں نے ہوا اچھال کر جشن منایا ۔

First published: Jun 12, 2019 06:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading