اپنا ضلع منتخب کریں۔

    AUS vs ENG: ڈیوڈ وارنر کے ساتھ میچ کے درمیان ہوا بڑا حادثہ، جانا پڑ گیا میدان سے باہر، دیکھئے ویڈیو

    AUS vs ENG: ڈیوڈ وارنر کے ساتھ میچ کے درمیان ہوا بڑا حادثہ، جانا پڑ گیا میدان سے باہر، دیکھئے ویڈیو (Cricket.com.au twitter)

    AUS vs ENG: ڈیوڈ وارنر کے ساتھ میچ کے درمیان ہوا بڑا حادثہ، جانا پڑ گیا میدان سے باہر، دیکھئے ویڈیو (Cricket.com.au twitter)

    Australia v England 2nd T20: آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے درمیان میدان سے باہر جانا پڑ گیا ۔ دراصل وارنر ایک کیچ پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہوگئے تھے ۔ ان کا سر زمین پر جا ٹکرایا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, IndiaAustraliaAustraliaAustralia
    • Share this:
      نئی دہلی : آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے درمیان میدان سے باہر جانا پڑ گیا ۔ دراصل وارنر ایک کیچ پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہوگئے تھے ۔ ان کا سر زمین پر جا ٹکرایا ۔ وارنر کورس میں باونڈری پر کھڑے تھے اور معین علی کا کیچ پکڑنے کی طرح آگے کی جانب دوڑے ۔ حالانکہ انہیں جلد ہی اس بات کا احساس ہوگیا کہ معین علی کے اس شاٹ کی ٹائمنگ اچھی ہے اور گیند پیچھے کی طرف جائے گی ۔ ایسے میں کیچ کو پکڑنے کی کوشش میں وہ پیچھے کی طرف گر گئے ۔ اس دوران ان کا سر زور سے زمین سے جا ٹکرایا اور گیند ان کے ہاتھ سے نکل گئی اور باونڈری کے باہر چھکا کیلئے چلی گئی ۔

      وارنر کے زخمی ہونے کا یہ واقعہ انگلینڈ کی اننگز کے 15ویں اوور میں پیش آیا ۔ اس اوور میں مچیل اسٹارک کی گیند پر معین علی نے زوردار شاٹ کھیلا اور کیچ پکڑنے کی کوشش میں وارنر پیچھے کی طرف سے سر کے بل گر گئے ۔ وہ کافی دیر تک درد سے پریشان نظر آئے ۔ اس حادثہ کے بعد انہیں فورا میدان سے باہر لے جایا گیا اور ان کا کنکشن ٹیسٹ ہوا ۔ سبسیٹیوٹ فیلڈر کے طور پر اسٹیو اسمتھ میدان پر آئے ۔ اچھی بات یہ رہی کہ وارنر کنکشن ٹیسٹ پاس ہوگئے اور آسٹریلیا کی طرف سے اوپننگ کیلئے میدان پر لوٹے، لیکن ان کے بلے سے گیارہ گیندوں میں صرف چار رنز ہی نکلے ۔


      یہ بھی پڑھئے: شاردل ٹھاکر ایئرپورٹ پر غصے سے لال پیلے ہوئے تو ہربھجن نے مانگی معافی، جانئے کیوں


       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز جیت کر رقم کی تاریخ، برابر کیا ورلڈ ریکارڈ


      کینبرا میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں سات وکٹ پر 178 رنز بنائے ۔ ڈیوڈ ملان نے 49 گیندوں میں 82 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ملان نے چار چھکے اور سات چوکے لگائے۔ معین علی نے بھی 44 رنز بنائے ۔ اس سے پہلے الیکس ہیلس اور جوس بٹلر نے انگلینڈ کیلئے اننگز کی شروعات کی ۔ ان دونوں نےا نگلینڈ کی اننگز کے تیسرے اوور میں تین چوکے لگائے ۔ حالانکہ اگلے ہی اوور میں بٹلر 13 گیندوں میں 13 رنز بناکر آوٹ ہوگئے ۔ ان کے بعد ہیلس بھی پویلین لوٹ گئے ۔

      پاور پلے میں ہی انگلینڈ نے دونوں سلامی بلے بازوں کی وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد بین اسٹوکس اور ہیری بروک بھی آؤٹ ہوگئے۔ 54 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد ڈیوڈ ملان اور معین علی انگلینڈ نے پانچویں وکٹ کے لئے 52 گیندوں میں 92 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ اس شراکت داری کی بنیاد پر انگلینڈ نے اسکور کو 178 رنز تک پہنچا دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے 3 اور ایڈم زمپا نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: