உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    معین علی کے سامنے ڈیبیو کررہے گیند باز کا جلوہ، آخری اوور میں لکھی پاکستان کی جیت کی کہانی، دیکھئے ویڈیو

    معین علی کے سامنے ڈیبیو کررہے گیند باز کا جلوہ، آخری اوور میں لکھی پاکستان کی جیت کی کہانی، دیکھئے ویڈیو (twitter/ICC)

    معین علی کے سامنے ڈیبیو کررہے گیند باز کا جلوہ، آخری اوور میں لکھی پاکستان کی جیت کی کہانی، دیکھئے ویڈیو (twitter/ICC)

    Pakistan vs England: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں میچ بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ انتہائی سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے چھ رنز سے جیت حاصل کی۔ کم اسکور والے اس میچ میں انگلش ٹیم بھی ایک مرتبہ جیت حاصل کرتی ہوئی نظر آئی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiakarachi
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں میچ بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا۔ انتہائی سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے چھ رنز سے جیت حاصل کی۔ کم اسکور والے اس میچ میں انگلش ٹیم بھی ایک مرتبہ جیت حاصل کرتی ہوئی نظر آئی ۔ تاہم 20ویں اوور کے اختتام پر آخر کار میزبان ٹیم جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی گرین ٹیم نے جاری سیریز میں بھی 3-2 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی بے مثال کپتان: سپرمام بسمہ معروف کے نام ہیں کئی ریکارڈ


      پانچویں ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 146 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز کچھ خاص نہیں رہا۔ ٹیم کے دونوں سلامی بلے باز ایلکس ہیلز (1) اور فل سالٹ (3) جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد میدان پر آنے والے ڈیوڈ ملان (36) نے ٹھہرنے کی کوشش کی۔ لیکن دوسرے مڈل آرڈر بلے باز بین ڈکیٹ (10) اور ہیری بروک (4) کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور جلد ہی آؤٹ ہوگئے ۔


      بروک کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان میں آنے والے کپتان معین علی نے اننگز کو سنوارنا شروع کیا۔ انہوں نے نہ صرف اننگز کو سنوارا بلکہ ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔ تاہم ٹیم کو آخری اوور میں چھ رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کوہلی اور بابر کے بچپن کی تصاویر وائرل، فینس نے پوچھا: کنبھ کے میلے میں بچھڑگئے تھے کیا؟


      دراصل انگلش ٹیم کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے۔ معین علی میدان میں موجود تھے۔ پاکستانی ٹیم کیلئے آخری اوور اس مقابلے سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے تیز گیند باز عامر جمال لے کر آئے ۔ جمال کے سامنے معین علی تھے ۔ تاہم نوجوان گیند باز نے اپنی عمدہ گیند بازی سے سبھی کو حیران کردیا۔ اس اوور میں انہوں نے صرف آٹھ رنز دئے۔

      عامر جامل کے اس اوور کی پہلی دو گیندوں پر کوئی رن نہیں بن سکا۔ تاہم اگلی گیند پر انہوں نے وائیڈ پھینکی ۔ علی نے تیسری گیند پر شاندار چھکا لگایا۔ چوتھی گیند پھر کوئی رن نہیں بنا ۔ پانچویں گیند پر معین علی سنگل لینے میں کامیاب رہے۔ آخری گیند پر بھی کوئی رن نہ بن سکا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: