உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia cup 2022: ہندوستان سے ملی ہار کی وجہ سے ٹوٹا پاکستانی کھلاڑی، پھوٹ پھوٹ کر رویا، دیکھئے ویڈیو

    Asia cup 2022: ہندوستان سے ملی ہار کی وجہ سے ٹوٹا پاکستانی کھلاڑی، پھوٹ پھوٹ کر رویا، دیکھئے ویڈیو (AP)

    Asia cup 2022: ہندوستان سے ملی ہار کی وجہ سے ٹوٹا پاکستانی کھلاڑی، پھوٹ پھوٹ کر رویا، دیکھئے ویڈیو (AP)

    Asia cup 2022: ہندوستان نے ایشیا کپ 2022 کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔ پہلے ہی میچ میں مقابلہ پاکستان کے ساتھ تھا۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے یہ ہائی وولٹیج میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiaislamabadislamabadislamabad
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان نے ایشیا کپ 2022 کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔ پہلے ہی میچ میں مقابلہ پاکستان کے ساتھ تھا۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے یہ ہائی وولٹیج میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ تاہم ایک موقع پر میچ پاکستان کی طرف جھکتا ہوا ضرور نظر آیا، لیکن آخری 12 گیندوں پر ہاردک پانڈیا نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے میچ کا رخ ہندوستان کی طرف موڑ دیا اور آخری اوور میں چھکا لگا کر ہندوستان کو یادگار جیت دلا دی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: محمد رضوان کو عجیب و غریب شاٹ کھیلنا پڑا مہنگا، وکٹ گنواکر چکانی پڑی قیمت


      ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جب بھی کوئی میچ ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کے لئے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔ وہ چوٹ کی بھی پروا نہیں کرتے ہیں ۔ ایسے میں جب ٹیم ہار جاتی ہے تو کھلاڑی ٹوٹ جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہندوستان کے خلاف میچ میں ڈیبیو کرنے والے تیز گیند باز نسیم شاہ کے ساتھ بھی ہوا۔ انہوں نے پہلے ہی اوور میں کے ایل راہل کو صفر پر آؤٹ کر کے پاکستان کو شاندار شروعات دلائی ۔ اگر اس اوور میں وراٹ کوہلی کا کیچ سلپ میں نہیں چھوٹتا تو سابق ہندوستانی کپتان اس گیند باز کا دوسرا شکار بن جاتے۔ لیکن اچھی گیند بازی کے باوجود نسیم پاکستان کو جیت دلانے میں ناکام رہے ۔

      ایسے میں جب نسیم میچ کے بعد باہر آ رہے تھے تو وہ پھوٹ پھوٹ کر روتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران بولنگ کوچ شان ٹیٹ انہیں کچھ سمجھاتے نظر آئے۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنائے۔ ہندوستان نے یہ ہدف دو گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہاردک پانڈیا نے کھولی پاکستان کی پول، اب دوسری ٹیمیں بھی اٹھائیں گی فائدہ!


      اس میچ میں نسیم زخمی ہو گئے تھے۔ اسی وجہ سے انہیں کئی مرتبہ میدان میں لڑکھڑاتے بھی دیکھا گیا۔ لیکن پھر بھی انہوں نے اپنے کوٹے کے پورے 4 اوورز پھینکے ۔ ہندوستانی اننگز کے 18ویں اوور میں ان کے پاؤں کی تکلیف بڑھ گئی۔ انہیں بار بار درد ہو رہا تھا اور انہیں گیندبازی میں بھی کافی پریشانی ہو رہی تھی۔ اس اوور کی چوتھی گیند پھینکنے کے بعد وہ درد سے کراہنے لگے۔ ایسے میں فیزیو کو میدان میں بلانا پڑا۔ تاہم نسیم نے اپنا اوور مکمل کیا ۔

      تاہم ان کا اوور تھوڑا مہنگا ثابت ہوا۔ اس میں مجموعی طور پر 11 رنز آئے اور اسی اوور سے میچ ہندوستان کی طرف پلٹ گیا۔ ہندوستان کو آخری 12 گیندوں پر 21 رنز درکار تھے جو ہاردک اور کارتک نے پورا کردیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: