ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : ٹرینٹ بولٹ نے اپنی 'بے عزتی' کا ایسا لیا بدلہ ، دہلی کیپیٹلس برسوں رکھے گی یاد

ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ آئی پی ایل کا خطاب جیت لیا ہے ۔ ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل 2020 کے فائنل میچ (IPL 2020 Final) میں دہلی کیپٹلس (Delhi Capitals) کو ہرایا ۔ ممبئی کی جیت میں سب سے اہم رول ٹرینٹ بولٹ نے ادا کیا ۔

  • Share this:
IPL 2020 : ٹرینٹ بولٹ نے اپنی 'بے عزتی' کا ایسا لیا بدلہ ، دہلی کیپیٹلس برسوں رکھے گی یاد
ٹرینٹ بولٹ ۔ تصویر : @mipaltan/Twitter

ممبئی انڈینس نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ آئی پی ایل کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے ۔ اس نے منگل کو آئی پی ایل 2020 کے فائنل میں دہلی کیپٹلس کو شکست دی ۔ ممبئی انڈینس کی جیت میں سب سے اہم رول اس کھلاڑی نے ادا کیا ، جو گزشتہ سال دہلی کیپیٹلس کی گیند بازی کی قیادت کررہا تھا ۔ یعنی ٹرینٹ بولٹ نے اہم رول ادا کیا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ممبئی اور دہلی کے درمیان آئی پی ایل میں فائنل سمیت چار مقابلے ہوئے ۔ ان چاروں ہی مقابلوں میں ممبئی نے دہلی کو شکست دی اور ہر مرتبہ ٹرینٹ بولٹ نے پہلے ہی اوور وکٹ لیا ۔


آئی پی ایل 2020 کا فائنل منگل کو دبئی میں کھیلا گیا ۔ دہلی کیپٹلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹ پر 156 رن بنائے ۔ روہت شرما کی کپتانی والی ممبئی انڈینس نے 8 گیندیں باقی رہتے ہی پانچ وکٹ گنواکر ہدف حاصل کرلیا ۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے میچ میں تین وکٹ جھٹکے اور مین آف دی میچ رہے ۔ بولٹ نے ٹورنامنٹ میں کل 25 وکٹ لئے ۔ وہ پرپل کیپ کی ریس میں تیسرے نمبر پر رہے ۔ ان سے زیادہ وکٹ صرف کگیسو ربادا اور جسپریت بمراہ ہی لے سکے ۔


دہلی کیپٹلس کی شروعات کافی خراب رہی ۔ ٹرینٹ بولٹ نے میچ کی پہلی ہی گیند پر مارکس اسٹوئنس کو پویلین کی راہ دکھادی ۔ پھر اپنے دوسرے اور میچ کے تیسرے اوور میں اجنکیا رہانے کو آوٹ کیا ۔ ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے اس کے بعد ٹرینٹ بولٹ کو گیند بازی سے ہٹادیا تاکہ وہ بعد میں ان کا استعمال کرسکیں ۔ بولٹ نے اپنے کپتان کے اس بھروسے کو قائم رکھا اور 18 ویں اوور میں شیمرن ہیٹمائر کو آوٹ کیا ۔ بولٹ نے چار اوورس میں 30 رن دے کر تین وکٹ لئے ۔




چار میچ میں لئے نو وکٹ

ممبئی اور دہلی کے درمیان آئی پی ایل میں فائنل سمیت چار میچ ہوئے ۔ ان چاروں میچوں میں ممبئی نے دہلی کو شکست دی ۔ ٹرینٹ بولٹ نے چار میچوں میں نو وکٹ لئے ۔ انہوں نے فائنل میں تین اور کوالیفائر ون میں دو وکٹ لئے ۔ بولٹ نے اس سے پہلے 31 اکتوبر کو دہلی کے تین وکٹ جھٹکے تھے جبکہ ٹورنامنٹ میں ممبئی اور دہلی کے پہلے میچ میں انہوں نے پرتھوی شا کو پہلے ہی اوور میں پویلین کی راہ دکھا دی تھی ۔ دہلی کے خلاف چار میچوں میں بولٹ نے 14 اوورس میں 96 رن د کر 9 وکٹ لئے ۔

18 وکٹ لے کر بھی نظر انداز ہوئے بولٹ

نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز بولٹ 2018 اور 2019 میں دہلی کیپٹلس کی ٹیم میں شامل تھے ۔ انہوں نے 2018 میں 18 وکٹ لئے تھے جبکہ 2019 میں دہلی نے بولٹ پر کگیسو رباد کو ترجیح دی ، جس کی وجہ سے بولٹ کو بہت ہی کم میچ کھیلنے کا موقع ملا ۔ اس کے بعد دہلی نے نومبر 2019 میں ممبئی انڈینس کے ساتھ ٹریڈنگ کرتے ہوئے بولٹ کو ان کو سونپ دیا ۔ بولٹ کیلئے یہ کسی بے عزتی کی طرح ہی رہا ہوگا کہ دہلی نے ان کو اپنی ٹیم میں رکھنے کے قابل نہیں سمجھا ۔ بائیں ہاتھ کے اس گیند باز نے دہلی سے اب اپنا بدلہ لے لیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 11, 2020 09:30 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading