ہوم » نیوز » اسپورٹس

DC vs KXIP IPL 2020 : دہلی کیپیٹلس نے سپر اوور میں کنگس الیون پنجاب کو دی شکست

آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں دہلی کیپیٹلس نے ایک سنسنی خیز میچ میں سپر اوور میں پنجاب کنگس الیون کو ہرادیا ۔ سپر اوور میں پنجاب کی ٹیم صرف دو رن ہی بناسکی اور دہلی کیپیٹلس نے آسانی سے تین رن بناکر میچ جیت لیا ۔

  • Share this:
DC vs KXIP IPL 2020 : دہلی کیپیٹلس نے سپر اوور میں کنگس الیون پنجاب کو دی شکست
DC vs KXIP IPL 2020 : دہلی کیپیٹلس نے سپر اوور میں پنجاب کنگس الیون کو دی شکست

آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں دہلی کیپیٹلس نے ایک سنسنی خیز میچ میں سپر اوور میں کنگس الیون پنجاب کو ہرادیا ۔ دہلی کیپٹلس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 157 رن بنائے اور اس کے جواب میں پنجاب کی پوری ٹیم بھی 157 رن بناکر ہی آل آوٹ ہوگئی ، جس کی وجہ سے میچ سپر اوور میں چلا گیا ۔ تاہم سپر اوور میں پنجاب کی ٹیم صرف دو رن ہی بناسکی اور دہلی کیپیٹلس نے آسانی سے تین رن بناکر میچ جیت لیا ۔


سپر اوور کی پہلی گیند پر کے ایل راہل نے دو رن لیا اور پھر دوسری گیند پر وہ کیچ آوٹ ہوگئے ۔ تیسری گیند پر ربادا نے نکولس پورن کو کلین بولڈ کرکے پنجاب کی ٹیم کو محض دو رن پر روک دیا ۔ دہلی کی طرف سے سپر اوور میں کھیلنے کیلئے کپتان سریش ائیر اور ریشبھ پنت کریز پر آئے جبکہ گیند بازی کی ذمہ داری محمد سمیع کو سونپی گئی ۔ پہلی گیند پر کوئی رن نہیں بنا ۔ دوسری گیند وائڈ ہوگئی اور تیسری گیند پر ریشبھ پنت نے دو رن بناکر میچ دہلی کیپٹلس کے نام کردیا ۔


اس سے پہلے 158 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے میدان پر اتری کنگس الیون پنجاب کی ٹیم کی جانب مینک اگروال نے شاندار اننگز کھیلی ۔ انہوں نے 60 گیندوں پر 89 رنوں کی بہترین اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ کے ایل راہل نے 21 رن ، کرون نائر نے ایک رن ، میکسویل نے ایک رن ، سرفراز خان نے 12 رن ، کرشنپا نے 21 رن اور کرس جارڈن نے پانچ رن بنائے ۔


ادھر میچ کی پہلی اننگز میں دہلی کیپیٹلس کو پہلا جھٹکا شیکھر دھون کی شکل میں لگا ۔ میچ کے دوسرے اوور میں ہی شیکھر دھون کھاتہ کھولے بغیر ہی رن آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے ۔ دہلی کیپٹلس ابھی شیکھر دھون کے جھٹکے سے باہر بھی نہیں نکل پائی تھی کہ سلامی بلے باز پرتھوی شا بھی اپنا وکٹ گنوا بیٹھے ۔ نو رن پر ہی دہلی نے اپنے دو بڑے وکٹ گنوا دئے ۔ محمد سمیع کی گیند پر پرتھوی شا نے مڈ آن کی طرف ہوا میں شاٹ کھیلا ۔ شاٹ میں زیادہ طاقت نہیں ہونے کی وجہ سے گیند سیدھے جارڈن کے ہاتھوں میں چلی گئی ۔ پرتھوی شا نے پانچ رن بنائے ۔  پرتھوی شا کی وکٹ گرنے کے بعد دہلی کیپٹلس کو تیسرا جھٹکا ہیٹ مائر کی شکل میں لگا ۔ محمد سمیع نے میچ کے چوتھے اوورس کی آخری گیند پر ہیٹ مائر کو مینک اگروال کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا ۔

سپر اوور میں پنجاب کی ٹیم صرف دو رن ہی بناسکی اور دہلی کیپیٹلس نے آسانی سے تین رن بناکر میچ جیت لیا ۔
سپر اوور میں پنجاب کی ٹیم صرف دو رن ہی بناسکی اور دہلی کیپیٹلس نے آسانی سے تین رن بناکر میچ جیت لیا ۔


تاہم اس کے بعد کپتان سریش ائیر اور ریشبھ پنت نے شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو استحکام بخشا ۔ دونوں کے درمیان 73 رنوں کی ساجھیداری ہوئی ۔ تاہم 31 رن بناکر ریشبھ پنت آوٹ ہوگئے اور اس کے بعد پھر کپتان ائیر بھی 39 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ تاہم آخر میں مارکس اسٹوئنس نے طوفانی اننگز کھیلی اور 19 گیندوں پر نصف سنچری بنائی اور ٹیم کے اسکور کو 150 کے پار پہنچا دیا ۔ مارکس اسٹونس 21 گیندوں پر 35 رن بنائے ۔

اس کے علاوہ اکشر پٹیل نے چھ رن اور روی چندر اشون نے چار رن بنائے ۔ کنگس الیون پنجاب کی طرف سے سب سے کامیاب گیند باز محمد سمیع رہے ۔ انہوں نے چار اوورس میں 15 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ شیلڈن کاٹریل نے دو کھلاڑیوں کو جبکہ روی بشنوئی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

دہلی کیپیٹلس : شیکھر دھون ، پرتھوی شا، سریش ائیر ، ریشبھ پنت ، شیمرون ہیٹ مائر ، مارکس اسٹوئنس ، اکشر پٹیل ، آر اشون ، کگیسو ربادا ، اینرچ نارتیجے ، موہت شرما ۔

کنگس الیون پنجاب : کے ایل راہل ، مینک اگروال ، کرون نائر ، سرفراز خان ، گلین میکسویل ، نکولس پورن ، کرشنپا گوتم ، کرس جورڈن ، شیلڈن کاٹریل ، روی بشنوئی ، محمد سمیع ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 20, 2020 07:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading