نئی دہلی: دہلی پولیس نے سابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کی بیٹیوں پر نازیبا تبصرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا یوزرس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ یہ کارروائی دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ سواتی مالیوال نے اس سلسلے میں دہلی پولیس کو تحریری شکایت دی تھی۔ اس کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مالیوال نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے ایف آئی آر کے اندراج کی اطلاع دی۔ مالیوال نے خود بھی ایف آئی آر کی کاپی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’’میرے نوٹس کے بعد دہلی پولیس نے کارروائی کی ہے۔ وراٹ کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی کی بیٹیوں پر نازیبا ریمارکس کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بہت جلد تمام ملزمان کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے کردیا جائے گا۔ سواتی مالیوال نے اپنے ٹویٹ میں وراٹ کوہلی اور مہندر سنگھ دھونی کو بھی ٹیگ کیا ہے۔
وراٹ کوہلی اور مہندر سنگھ
دھونی نے دہلی پولیس کو کوئی شکایت نہیں کی۔ دہلی پولیس نے یہ کارروائی دہلی خواتین کمیشن کی شکایت کی بنیاد پر کی ہے۔ صارفین نے وراٹ کی بیٹی وامیکا کے حوالے سے سوشل میڈیا پوسٹ پر اور بیٹی جیوا کے حوالے سے دھونی کی پوسٹ پر کئی فحش تبصرے کیے ہیں۔
وراٹ کوہلی نے کپتان بننے کیلئے دھونی تک سے لے لیا تھا پنگا، روی شاستری کا ایک کال اور۔۔۔پہلے ملا بی سی سی آئی سیکریٹری کا پیغام، پھر ٹیم انڈیا میں ہوا سلیکشن، سلیکٹر بھی بے بس!33 چوکے، 9 چھکے، 8سال پہلے ہندوستان۔سری لنکا میچ میں بدل گیا تھی ونڈ ے کی تاریخ
سواتی مالیوال نے وراٹ کوہلی، ان کی اہلیہ انوشکا شرما، مہندرا دھانی اور ان کی اہلیہ ساکشی دھونی کی سوشل میڈیا پوسٹس پر نیچے دیے گئے نازیبا تبصروں پر سوالات اٹھائے تھے۔ ان کا ماننا ہے کہ چھوٹی لڑکیوں کے خلاف گندے تبصرے کرنے سے بھی سوشل میڈیا صارفین ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ اس کی بنیاد پر اس نے اپنی شکایت دہلی پولیس کو دی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔