ہوم » نیوز » اسپورٹس

دہلی کے کرکٹر نے کرسمس پارٹی میں خاتون سے کی چھیڑ چھاڑ ، لینے والا تھا ایشانت شرما کی جگہ

دہلی انڈر 23 کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کلدیپ یادو اور لکشے تھریجا پر کولکاتہ میں ہوٹل کی خاتون ملازمہ کے ساتھ غلط رویہ کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
دہلی کے کرکٹر نے کرسمس پارٹی میں خاتون سے کی چھیڑ چھاڑ ، لینے والا تھا ایشانت شرما کی جگہ
دہلی کے کرکٹر نے کرسمس پارٹی میں خاتون سے کی چھیڑ چھاڑ ، لینے والا تھا ایشانت شرما کی جگہ

دہلی انڈر 23 کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کلدیپ یادو اور لکشے تھریجا پر کولکاتہ میں ہوٹل کی خاتون ملازمہ کے ساتھ غلط رویہ کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ ڈی ڈی سی اے نے بنگال کے خلاف سی کے نائیڈو ٹرافی میچ سے قبل الزام ثابت ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو گھر واپس بھیج دیا ہے ۔ تھریجا نے دہلی کی طرف سے ایک لسٹ اے میچ کھیلا ہے ، جس میں انہوں نے نصف سنچری بنائی تھی ۔ جبکہ تیز گیند باز کلدیپ کا پنجاب کے خلاف ہونے والے اگلے رنجی میچ میں ایشانت شرما کی جگہ کھیلنا طے تھا ۔ پتہ چلا ہے کہ معاملہ کی پولیس میں شکایت نہیں کی گئی ہے ، لیکن ڈی ڈی سی اے نے اپنے ڈائریکٹر سنجے بھاردواج کو کولکاتہ بھیج دیا ہے ۔


ڈی ڈی سی اے کے ایک سینئر افسر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ سنجے بھاردواج کولکاتہ میں ہیں ۔ دونوں کھلاڑی بنگال کے خلاف شروع ہوئے میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں ۔ انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ سے گھر بھیج دیا گیا ہے ۔ ہم نے سنا ہے کہ کھلاڑی جب کرسمس پارٹی کیلئے ہوٹل میں پہنچے تھے تو ان میں سے دو کھلاڑی مبینہ طور پر خاتون ملازمہ کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے کمرے میں پہنچ گئے تھے اور لگاتار دروازہ کھٹکھٹاتے رہے ۔ اس کے بعد خاتون ملازمہ نے ریسپشن پر فون کرکے اس کی شکایت کی ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ان کی شناخت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس معاملہ کی پولیس میں شکایت نہیں کی گئی ، کیونکہ دہلی ٹیم نے ہوٹل افسران سے بلا شرط معافی مانگ لی تھی ۔


تیز گیند باز کلدیپ کا پنجاب کے خلاف ہونے والے اگلے رنجی میچ میں ایشانت شرما کی جگہ کھیلنا طے تھا ۔
تیز گیند باز کلدیپ کا پنجاب کے خلاف ہونے والے اگلے رنجی میچ میں ایشانت شرما کی جگہ کھیلنا طے تھا ۔


ایشانت شرما پنجاب کے خلاف میچ کیلئے دستیاب نہیں رہیں گے اور ایسے میں کلدیپ کی پلیئنگ الیون میں جگہ طے مانی جارہی تھی ، لیکن اب دیکھنا ہوگا کہ ڈی ڈی سی اے ان دونوں کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتا ہے یا نہیں ۔ دہلی نے بنگال کے خلاف 36 اوورس میں چار وکٹ پر 110 رن بنائے ہیں ۔ منجوت کالرا 56 رن پر کھیل رہے ہیں ۔ دہلی اور بنگال کے درمیان جے یو کیمپس گراونڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں دہلی کی ٹیم پہلے بازی کرنے اتری ہے ۔ ٹیم نے پہلے دن چار وکٹ کھوکر 110 رن بنائے تھے ۔
First published: Dec 28, 2019 03:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading