ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ 2019 : ہندوستان کے خلاف آسٹریلیائی گیند باز نے کی گیند سے چھیڑ چھاڑ ؟ ویڈیو وائرل

کیا آسٹریلیا کے لیگ اسپینر ایڈم زمپا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان کے خلاف میچ میں گیند سے چھاڑ چھاڑ کی ؟ میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی اننگز کے بعد سوشل میڈیا پر زمپا کی تصویریں کافی شیئر کی جارہی ہے ۔

  • Share this:
ورلڈ کپ 2019 : ہندوستان کے خلاف آسٹریلیائی گیند باز نے کی گیند سے چھیڑ چھاڑ ؟ ویڈیو وائرل
ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا : ہندوستان کے خلاف آسٹریلیائی گیند باز نے کی گیند سے چھیڑ چھاڑ ؟ ویڈیو وائرل

کیا آسٹریلیا کے لیگ اسپینر ایڈم زمپا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستان کے خلاف میچ میں گیند سے چھاڑ چھاڑ کی ؟ میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی اننگز کے بعد سوشل میڈیا پر زمپا کی تصویریں کافی شیئر کی جارہی ہے ۔ زمپا کے گیند سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ ان میں نظر آرہا ہے کہ وہ اپنے کپتان ایرون فنچ سے بات کررہے ہیں ۔ اس دوران گیند ان کے دائیں ہاتھ میں ہے اور بایاں ہاتھ جیب کے اندر ہے ۔ اس کے بعد اگلی تصویر میں وہ بائیں ہاتھ سے گیند کو مسلتے نظر آرہے ہیں ۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی چیز سے گیند کو رگڑ رہے ہیں ۔

سوشل میڈیا یوزرس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیائی گیند باز ایک مرتبہ پھر گیند سے چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں ۔ کئی لوگوں نے اس کو دوسرا سینڈ پیپر معاملہ بھی بتایا ۔ حالانکہ اس معاملہ میں ابھی تک آفیشیل طور پر کوئی بیان نہیں آیا ہے ، لیکن سوشل میڈیا پر قیاس آرائی کا بازار گرم ہے۔







بتادیں کہ گزشتہ سال جنوبی افریقہ دورہ پر ٹیسٹ میچ کے دوران سینڈپیپر سے گیند کو خراب کرنے کے معاملہ میں اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو ایک سال اور کیمرن بینکرافٹ کو 9 مہینے کیلئے کرکٹ سے دور کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے ورلڈ کپ سے پہلے ہی واپسی کی تھی ۔
First published: Jun 09, 2019 08:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading