உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs ENG: وراٹ، ریشبھ سمیت پوری ٹیم انڈیا نے پہنی اسپیشل کیپ، مقصد جان آپ بھی کریں گے سلام

    IND vs ENG: وراٹ، ریشبھ سمیت پوری ٹیم انڈیا نے پہنی اسپیشل کیپ، مقصد جان آپ بھی کریں گے سلام (England cricket twitter)

    IND vs ENG: وراٹ، ریشبھ سمیت پوری ٹیم انڈیا نے پہنی اسپیشل کیپ، مقصد جان آپ بھی کریں گے سلام (England cricket twitter)

    IND vs ENG Edgbaston Test Day 2: برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا 5واں ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں اپنی پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا 5واں ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں اپنی پہلی اننگز میں 416 رنز بنائے ہیں۔ نائب کپتان ریشبھ پنت نے 146 رنز بنائے جبکہ رویندر جڈیجہ نے 104 رنز بنائے۔ دوسرے دن کے آغاز سے قبل میدان میں موجود شائقین کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے بھی ایک خاص مقصد کیلئے نیلے رنگ کی کیپ پہنی اور 45 سیکنڈ تک انگلینڈ کے سابق تیز گیند باز باب ولیس کی یاد میں تالیاں بجائیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جسپریت بمراہ نے کپتان بنتے ہی مچایا کہرام، براڈ کے ایک اوور میں بنے 35رن، دیکھئے Video


      دراصل اس ٹوپی کا تعلق خود ولیس سے ہے۔ ان کی موت پروسٹیٹ کینسر کی وجہ سے ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے ہی ان کے نام سے باب ولیس فنڈ بنایا گیا ہے جس کا مقصد اس بیماری کا علاج، ٹیسٹ اور لوگوں کو بیدار کرنا ہے ۔


      ایسے میں کھلاڑیوں اور شائقین نے ایجبسٹن میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران پروسٹیٹ کینسر کی ریسرچ کے لئے فنڈ جمع کرنے کے مقصد سے یہ خصوصی نیلی ٹوپی بھی پہنی تھی ۔ بتادیں کہ ولیس دسمبر 2019 میں پروسٹیٹ کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ تب ان کی عمر 70 سال تھی۔ تب سے انگلینڈ میں اس بیماری کے علاج اور ریسرچ کے لیے #BlueForBob مہم جاری ہے۔ گزشتہ سال بھی جب پاکستان کی ٹیم دورہ انگلینڈ پر آئی تھی تو ایک ون ڈے میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، کمنٹیٹرز اور شائقین نے نیلی کیپ پہنی تھی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: روہت شرما کو ملی ٹی 20 اور ون ڈے کی کمان، کوہلی پہلے ٹی 20 میں نہیں کھیلیں گے


      برطانیہ میں ہر 8 میں سے ایک مرد پروسٹیٹ کینسر سے متاثر ہوتا ہے، لیکن ابھی تک ملک میں اس کی اسکریننگ کا کوئی یشنل پروگرام شروع نہیں ہوا، جس سے یہ معلوم کیا جاسکے کہ یہ کینسر کتنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ باب ولیس فنڈ کا کام اس سوچ کو بدلنا اور حکومت اور عام لوگوں کو اس کے تئیں بیدار کرنا ہے۔ اس فنڈ کی شروعات ولیس کی اہلیہ لارین کلارک اور ان کے بھائی ڈیوڈ نے کی ہے ۔

      ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن یعنی ہفتہ کو #BobsBowlingZone چیلنج شامل ہوگا، جس میں انگلینڈ اور ہندوستان کے حامیوں کا گروپ بارمی اور انڈیا آرمی، ایجبسٹن اسٹیڈیم میں موجود شائقین اور خصوصی مہمان دن بھر 2000 گیندیں پھینکیں گے۔ یہ آج کے دن اسٹیڈیم میں میں موجود مرد شائقین کی تعداد کے بربر ہوگی ، جنہین پروسٹیٹ کینسر ہونے کا اندیشہ ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: