உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ENG vs NZ: ڈبلیو ٹی سی فائنل سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم بنی نمبر ون ، انگلینڈ کو اس کے گھر میں دی پٹخنی

    ENG vs NZ: ڈبلیو ٹی سی فائنل سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم بنی نمبر ون ، انگلینڈ کو اس کے گھر میں دی پٹخنی (AP)

    نیوزی لینڈ نے اس طرح 22 سال کے طویل وقفے کے بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 1999 میں ہرایا تھا۔ نیوزی لینڈ اس جیت سے ہندوستان کے خلاف ہونے والے آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے نفسیاتی طور پر مضبوط ہو گیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
    برمنگھم : نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اتوار کی صبح کے سیشن میں آٹھ وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-0 سے جیت لی۔ نیوزی لینڈ نے اس طرح 22 سال کے طویل وقفے کے بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 1999 میں ہرایا تھا۔ نیوزی لینڈ اس جیت سے ہندوستان کے خلاف ہونے والے آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے نفسیاتی طور پر مضبوط ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس نے ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے ۔

    پہلی اننگز میں 85 رن سے پچھڑنے کے بعد انگلینڈ نے اپنی دوسری پاری میں چوتھے دن اتوار کو نو وکٹ پر 122 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری پاری 122 رن پر ہی سمٹ گئی ، جس سے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 38 رن کا ہدف ملا۔ نیوزی لینڈ نے 10.5 اوور میں دو وکٹ پر 41 رن بنا کر یکطرفہ جیت حاصل کر لی۔


    کپتان ٹام لاتھم نے فاتحانہ چوکا لگایا۔ لاتھم نے 32 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 23 رن میں تین چوکے لگائے۔ اوپنر ڈیوان کانوے تین اور وِل ینگ آٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کانوے کو اسٹواَرٹ برانڈ نے اور ینگ کو اولی اسٹون نے آؤٹ کیا۔ میچ میں کل 114 رن دے کر چھ وکٹ لینے والے مَیٹ ہینری کو پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔

    قبل ازیں بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹرینٹ بولٹ نے اولی اسٹون کو ان کے گذشتہ روز کے 15 رن کے اسکور پر ہی آؤٹ کر دیا۔ جیمس اینڈرسن کھاتہ کھولے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔ تیز گیندبازوں مَیٹ ہینری اور نیل ویگنر نے بالترتیب 36 اور 18 رن دے کر تین تین، لیفٹ آرم اسپنر اعجاز نے 25 رن پر دو اور ٹرینٹ بولٹ نے 34 رن پر دو وکٹ لیے۔ انگلینڈ کی جانب سے نوویں نمبر کے بلے باز مارک وُڈ نے سب سے زیادہ 29 رن اور اولی پاپ نے 23 رن بنائے۔

    مختصر اسکور

    انگلینڈ 303 اور 122

    نیوزی لینڈ 388 اور دو وکٹ پر 41 رن
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: