உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 WC: جیسن رائے کے کمال سے انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو دی مات، ٹی 20 ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری جیت

    T20 WC: جیسن رائے کے کمال سے انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو دی مات، ٹی 20 ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری جیت (AFP)

    T20 WC: جیسن رائے کے کمال سے انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو دی مات، ٹی 20 ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری جیت (AFP)

    England vs Bangladesh, T20 World Cup 2021: انگلینڈ کی یہ لگاتار دوسری جیت ہے۔ اس سے پہلے اس نے ویسٹ انڈیز کو بھی چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔ جیسن رائے کو ان کی ہاف سنچری کے لیے پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ بنگلہ دیش کو لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      ابوظہبی : معین علی، لیام لیونگ سٹون او رٹائمل ملز کی شاندار گیند بازی کی بدولت انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ کے گروپ ایک مقابلے میں بدھ کو 20 اوور میں نو وکٹ پر 124 رنوں کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد جیسن رائے کی شاندار اننگز کی بدولت 14.1 اوور میں دو وکٹ پر 126 رن بناکر یک طرفہ جیت حاصل کرلی۔ سابق رنر اپ انگلینڈ کے لیے معین علی نے تین اوور میں 18 رن پر دو وکٹ، لیونگ اسٹون نے تین اوور میں 15 رن پر دو وکٹ اور ملز نے چار اوور میں 27 رن دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔ کرس ووکس کو چار اوور میں صرف 12 رن دے کر ایک وکٹ ملا۔

      بنگلہ دیش کی طرف سے مشفق الرحیم نے 30 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 29 رن بنائے جب کہ کپتان محمد اللہ نے 24 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے19 رن بنائے۔ نور الحسن نے 18 گیندوں میں 16 رن، مہدی حسن نے 11 گیندو ں میں 10 رن اور نسیم احمد نے 9 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 19 رن بنائے۔ ملز نے اننگز کی آخری دو گیندوں پر نورالحسن اور مستفیض الرحمن کے وکٹ لیے۔

      ہدف معمولی تھا اور بنگلہ دیش کے گیند بازوں میں اتنا دم خم نہیں تھا کہ وہ اس کا دفاع کرپاتے۔ سلامی بلے باز جیسن رائے نے صرف 38 گیندوں پر پانچ چوکے اور تین چھکوں کی بدولت 61 رن حاصل کیے اور ہدف کو اور بھی آسان بنادیا۔ ان کے جوڑی دار جوس بٹلر 18 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رن بناکر پہلے بلے باز کے طورپر ٹیم کے 39 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ رائے کا وکٹ 112 کے اسکور پر گرا۔

      ڈیویڈ ملان نے 25 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 28 رن بنائے اور جانی بیرسٹو کے ساتھ انگلینڈ کو 14.1 اوور میں جیت کی منزل پر پہنچا دیا۔ بیرسٹو چار گیندو ں میں آٹھ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی یہ لگاتار دوسری جیت ہے۔ اس سے پہلے اس نے ویسٹ انڈیز کو بھی چھ وکٹ سے شکست دی تھی۔ جیسن رائے کو ان کی ہاف سنچری کے لیے پلیئر آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ بنگلہ دیش کو لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: